سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی، مقامی مارکیٹ میں بھی ریٹ نیچے آگئے

0

کراچی: عالمی بلین مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی کے اثرات پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹ میں بھی نظر آئے، جہاں سونے اور چاندی کے نرخ کم ہوگئے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 38 ڈالر کم ہوکر 4 ہزار 308 ڈالر کی سطح پر آگئی۔

عالمی مارکیٹ میں کمی کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 3 ہزار 800 روپے کمی سے 4 لاکھ 53 ہزار 336 روپے ہوگئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 3 ہزار 258 روپے کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 88 ہزار 662 روپے ہوگئی۔

چاندی کی عالمی قیمت بھی کم ہوئی اور فی اونس چاندی 63.23 ڈالر کی سطح پر آگئی۔ مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی کی قیمت 122 روپے کمی سے 6 ہزار 802 روپے جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 105 روپے کمی کے بعد 5 ہزار 831 روپے ہوگئی۔

عالمی مارکیٹ میں قیمتی دھاتوں کے نرخوں میں اتار چڑھاؤ کے ساتھ مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتیں بھی تبدیل ہوتی رہتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں