اوسلو (ناروے )حلقہ ارباب ذوق ناروے کے زیر اہتمام وطن عزیز پاکستان کے نامور شاعر، دانشور، ادیب، صحافی اور کالم نگار محترم توفیق بٹ صاحب کے اعزاز میں ایک پروگرام بسلسلہ ایک شام پروفیسر توفیق بٹ صاحب کے نام میلہ ہاؤس اوسلو میں منعقد کیا گیا۔

اس خوبصورت پروگرام ( بسلسلہ ایک شام پروفیسر توفیق بٹ صاحب کے نام) میں سفارتخانہ پاکستان سےسفیر پاکستان محترمہ سعدیہ الطاف قاضی صاحبہ نے خصوصی شرکت فرمائی اور حاضرین محفل سے خطاب فرمایا۔








اس شاندار پروگرام کی نظامت کے فرائض محترم آفتاب وڑائچ صاحب نے سر انجام دیے اور انہوں نے اپنی ٹیم کے ساتھ مل کر پروگرام کو کامیاب بنانے کے لئے بھرپور کردار ادا کیا۔


اس خوبصورت شام کے روح رواں محترم توفیق بٹ صاحب نے حاضرین محفل سمیت انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور اپنا خوبصورت کلام بھی پیش کیا ۔
اس خوبصورت تقریب میں پاکستان کے نامور شعراء
نے اپنا اپنا خوبصورت کلام پیش کیا اور حاضرین سے داد وصول کی۔

اس ادبی تقریب کی شاندار کامیابی کا سہرا تشریف لانے والے مختلف مذہبی, سیاسی, سماجی, ادبی شخصیات سمیت مختلف میڈیا ہاؤسز سے تعلق رکھنے والے میڈیا نمائندگان اور بالخصوص آفتاب وڑائچ صاحب اور ان کی ٹیم کے سر ہے۔

















اللہ پاک دوستوں کی محبتوں اور محنتوں کو قبول فرماۓ۔
خصوصی رپورٹ: ایڈیٹر ڈیسک پاک ناروے نیوز







