جمعہ، 15 مئی، 2026 18:00 اسٹورٹنگیٹ، اوسلو ناروے میں مودی اور مودی کے بھارت میں عمومی طور پر اقلیتوں اور بالخصوص کشمیر میں نہتے مسلمانوں پر ڈھاۓ جانے والے ظلم و بربریت کے خلاف پر امن تاریخی احتجاج ریکارڈ کروایا جاۓ گا

0

السّلامُ علیکم! پیارے دوستو بھائیو
جمعہ، 15 مئی، 2026 18:00 اسٹورٹنگیٹ، اوسلو ناروے میں مودی اور مودی کے بھارت میں عمومی طور پر اقلیتوں اور بالخصوص کشمیر میں نہتے مسلمانوں پر ڈھاۓ جانے والے ظلم و بربریت کے خلاف پر امن تاریخی احتجاج ریکارڈ کروایا جاۓ گاجس میں شرکت کے لیے آپ کو دعوت دی جاتی ہے۔

بھارت میں مسلسل انسانی حقوق کی خلاف ورزی,
اقلیتوں کے لیے غیر محفوض زندگی اور کشمیر میں مسلسل غیر قانونی فوجی جبر کے خلاف ہم کسی صورت خاموش نہیں رِہ سکتے۔

معصوم انسانوں پر ظلم وجبر کے خلاف ہم پر امن طاقتور احتجاجی مظاہرے کے ذریعے اپنی آواز بلند کرتے رہیں گے۔

ہم ظلم کی مخالفت کرتے ہیں✨
ہم انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو مسترد کرتے ہیں✨
ہم انصاف اور امن کی حمایت کرتے ہیں✨
ہم اپنے حقوق کو نظر انداز کرنے سے انکار کرتے ہیں✨

جبر کے سامنے خاموش رہنا کمزوری ہی نہیں جرم بھی ہے, متحد ہو کر ظلم کے خلاف آواز اٹھانے سے طاقت ملتی ہے

ساتھ چلیں،اپنے خاندان اور دوستوں کو ساتھ لے کر آئیں تا کہ ہم مل کر اپنے وقار، اپنے ضمیر اور اپنی اجتماعی طاقت کے ذریعے ظلم و جبر کی حامی طاقتوں کو کچل سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں