تھائی لینڈ میں بدھ راہب کی رہائش گاہ پر پولیس کا چھاپہ، کروڑوں بھات اور سونے کی اینٹیں برآمد

0

تھائی لینڈ میں پولیس نے ایک بدھ راہب کی رہائش گاہ پر کارروائی کے دوران مقامی کرنسی میں 10 کروڑ بھات سے زائد رقم اور سونے کی اینٹیں برآمد کرلیں، جن کی مالیت تقریباً 30 لاکھ امریکی ڈالر سے زیادہ بتائی گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق رقم کی مقدار اتنی زیادہ تھی کہ پولیس اہلکار رات گئے تک نوٹوں کی گنتی میں مصروف رہے۔ تفتیش کے دوران رہائش گاہ میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج بھی چیک کی گئی، جس میں راہب کے ایک خاتون کے ساتھ نامناسب حالت میں ہونے کی ویڈیو سامنے آنے کا دعویٰ کیا گیا۔

تھائی لینڈ میں بدھ راہب مذہبی عہد کے تحت جنسی تعلقات سے گریز کرتے ہیں اور دنیاوی دولت و مادی اشیا سے دور رہنے کی تعلیمات پر عمل کرتے ہیں۔ پولیس کی کارروائی کے بعد معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Disclaimer: This report is based on publicly available information and has not been independently verified.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں