﴿ وَاعْتَصِمُوا بِحَبْلِ اللّٰهِ جَمِيعًا وَلَا تَفَرَّقُوا ﴾
اور تم سب ملکر اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھامےرہو اور تفرقہ نہ ڈالو – سورۃ آل عمران، آیت 103
تبلیغی مرکز مدنی مسجد اوسلو میں تبلیغی جماعت کے مقامی ساتھیوں کا ایک بہت اہم مشورہ منعقد ہوا، جس میں اوسلو شہر کی مساجد کے ذمہ داران اور گردونواح کے ساتھیوں نے بھرپور شرکت کی۔

اس مشاورتی اجلاس کا بنیادی مقصد و موضوع تمام ساتھیوں کو آپس میں جوڑنے دین کی محنت مشترکہ خدمت کے لیے متحد ہو کر کام کرنے پر مرکوز تھا، مقررین میں خطاب کرنے والوں میں موجودہ قائم مقام امیر جناب شیخ خلیفہ صاحب دارالعلوم اوسلو کے بانی اور امام و خطیب استاد محترم حافظ بشیر احمد صاحب اور دیگر مساجد کے ذمہ داران شامل تھے۔
اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے ذمہ دار ساتھیوں نے کہا کہ دین کی محنت میں سب سے بڑی طاقت دلوں کا جوڑ ہے, جب ہم سبکے دل ایک ہوں گے تو اعمال خود بخود جڑ جائیں گے انشاءاللہ، مشورے میں خصوصی طور پر اس بات پے بہت زور دیا گیا کہ اختلافات کو ہوا دینے کے بجائے باہمی محبت خیرخواہی اور انفرادی ملاقاتوں کے ذریعے ساتھیوں کو ملایا جائے، مرکز کے اہم ذمہ داران میں سے ملک الیاس صاحب, ملک نسیم امجد صاحب, شیخ شاہد صاحب، مرکز میں آج ساتھیوں کی ضیافت اور اکرام المسلمین کے لیے جناب حیدر زمان صاحب, طالیب احمد , مبشر صاحب اور باقی دیگر احباب نے اپنی خدمات پیش کیں، اللہ رب العزت قبول اور منظور فرمائےآمین! مشورے کے دوران مقامی سطح پر دینی کام کے لیے عملی تجاویز بھی پیش کی گئیں، جن میں محلہ کی سطح پر دورے مختصر روزانہ بیان نوجوانوں کی خصوصی شمولیت اور تین دن کی جماعتوں کی ترغیب شامل ہے، ذمہ داروں نے یہ بھی فیصلہ کیا کہ مشورہ باقاعدگی سے ہو گا اور ہر ساتھی کی رائے کو اہمیت دی جائے گی، آخر میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ دین کی خدمت میں کامیابی کا راز اخلاص مشورہ اور باہمی محبت میں ہے۔


آخر میں پوری امت مسلمہ کے لیے اجتماعی دعا فرمائی گئی, اللہ رب العزت ہم سبکو نیک و صالح اعمال کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین! ہمارے تمام اعمال کو اپنی بارگاہ الہی میں اللہ کی رضا کے لیے قبول و منظور فرمائے آمین! آپ سبکی آمد کا بہت شکریہ اللہ آپ سبکو جزائے خیر عطا فرمائے آمین!
تحریر: انعام الحق سیٹھی







