اوسلو کے نواہی علاقے نوردرو فولو میں بس آتشزدگی سےمتعدد افراد زخمی، پاکستانی نژاد خاتون جان کی بازی ہار گئیں

0

اوسلو (ناروے) کے نواہی علاقے نوردرو فولو میں بس آتشزدگی سےمتعدد افراد زخمی، پاکستانی نژاد 75 سالہ خاتون “فائزہ بیگم” جان کی بازی ہار گئیں۔

تفصیلات کے مطابق ناروے کے شہر نوردرو فولو میں ہفتہ کی شام ایک بس میں شدید آتشزدگی کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا جس میں متعدد افراد بری طرح متاثر ہوئے۔

اس افسوس ناک سانحے میں 75 سالہ پاکستانی نژاد خاتون “فائزہ بیگم” شدید انداز میں جھلس گئیں، انہیں انتہائی تشویشناک حالت میں ہاؤکے لینڈ اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ پیر کی رات انتقال کر گئیں۔

واقعے کے بعد پولیس نے اگ لگانے کے الزام میں ایک 15 سالہ بچے کو حراست میں لیا ہے,
پولیس کے مطابق بچہ پہلے بھی پولیس کی نگرانی میں رہا ہے تاہم واقعے کی تفتیش جاری ہے۔

واقع پر عوام الناس نے گہرے دکھ اور افسوس جبکہ متاثرہ خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

دعا ہے کہ اللہ پاک مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور جملہ لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین!

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں