محمد آصف صاحب آف سیکریالی کی جانب سے ان کے بڑے بھائی چودھری صداقت حسین صاحب چیئرمین یونین کونسل سیکریالی کی ناروے اوسلو آمد کے موقع پر انکے اعزاز میں ایک شاندار عشائیہ ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔








پروقار تقریب آج بروز بدھ مانو گریل اوسلو میں منعقد ہوئی، مینجمنٹ کی تمام ذمہ داریاں چودھری حاجی محمد اکرم صاحب، چودھری عبدالرحمان صاحب آف سیکریالی کی زیر نگرانی ہوئیں۔








اس پیاری تقریب میں عزیز و اقارب کے علاوہ معززین شہر کی بڑی تعداد نے شرکت کی تمام مہمانوں کی طرف سے چیف گیسٹ مہمانِ اعزاز
چودھری صداقت حسین صاحب کی خدمات اور قیادت کو بھرپور انداز میں سراہا گیا، تقریب میں بھائی چارے محبت اور خلوص کی فضا نمایاں رہی آج ماشاءاللہ مانو گریل کے ایم ڈی جناب عثمان صاحب کی طرف سے اصلی پنجابی ٹیسٹ بہت لذیذہ کھانا جو اعلی سروس کی خدمات کے ساتھ پیش کیا گیا سب نے بہت انجوائے کیا اور بہت خوش ہوئے .










میزبان چودھری آصف صاحب کی طرف سے آنے والے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا گیا، اللہ رب العزت ہم سبکو ایسے ہی پیار محبت کے ساتھ بیٹھنے کی توفیق عطا فرمائے، اللہ تعالی آپ سبکی محبتوں کو سدا سلامت رکھے جزائے خیر عطا فرمائے، آمین!
تحریر و رپورٹ: انعام الحق سیٹھی











