اسٹاک ہوم میں انڈس ہسپتال کے لیے ایک عظیم الشان فنڈ ریزنگ تقریب کا انعقاد

0

اسٹاک ہوم میں انڈس ہسپتال کے لیے شیخ سعید، چوہدری ظفر اور حافظ سجاد احمد کی زیر نگرانی ایک عظیم الشان فنڈ ریزنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

انڈس ہسپتال اینڈ ہیلتھ نیٹ ورک پاکستان کا پہلا پیپر لیس ہسپتال ہے یہ کراچی میں واقع ایک پرائیویٹ ہسپتال ہے لیکن تمام تر طبعی خدمات بالکل مفت فراہم کی جاتی ہیں۔

پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا
جس کی سعادت حافظ سجاد صاحب نے حاصل کی۔

تقریب میں نظامت کے فرائض مالمو سے آۓ محترم زبیر حسن نے بخوبی سر نجام دیں۔

پروگرام کی میزبانی کے فرائض اردو ادب سے تعلق رکھنے والے پاکستان کے مایا ناز نوجوان شاعر وسی شاہ اور دنیا فن کے لیے گراں قدر خدمات سرانجام دینے والی خاتون آرٹسٹ بشری انصاری نے سرانجام دیے۔

انڈس ہاسپٹل اینڈ ہیلتھ کیئر آرگنائزیشن کے اس بڑے فنڈ ریزنگ پروگرام میں سفیر پاکستان بلال حئی سمیت خواتین و حضرات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

اس تقریب کا مقصد انڈس ہسپتال کراچی کے لیے فنڈز اکٹھا کرنا تھا، پروگرام میں لوگوں نے دل کھول کر عطیات دیئے، اس تقریب میں سویڈن میں اب تک ہونے والی تمام تقریبات میں سب سے زیادہ عطیات جمع کیے گئے، پروگرام میں سب سے زیادہ عطیہ دینے والی سویڈن کی کاروباری اور سماجی شخصیت شیخ سعید احمد تھے جنہوں نے 50 لاکھ کی خطیر رقم عطیہ کی اور مہمانوں کے تمام اخراجات اپنی جیب سے ادا کئے۔

فنڈ ریزنگ پروگرام سے حاصل ہونے والے تمام عطیات براے راست انڈس ہسپتال کے اکاؤنٹ میں منتقل ہوۓ۔

انڈس ہاسپٹل اینڈ ہیلتھ کیئر کے لیے فنڈ ریزنگ کے اس پروگرام میں پاکستان کے سفیر بلال حئی نے خصوصی طور پر شرکت کی, حاضرین محفل سے گفتگو کرتے ہوئے اس پروگرام کی کامیابی پہ انتظامیہ کو دلی مبارک بات پیش کی ۔

اس موقع پر پاکستان کی لیجنڈ اداکارہ بشرا انصاری صاحبہ نے اپنے فن کا شاندار مظاہرہ کیا جسے لوگ مدتوں یاد رکھیں گئے ۔

بشر انصاری صاحبہ کے ساتھ ساتھ پاکستان کے نامور شاعر وسی شاہ صاحب نے اپنی خوبصورت اردو غزلوں نظموں سے حاضرین محفل کے دل جیت لیے انہوں نے بالخصوص کشمیر پر اپنی تازہ نظم بھی سنائی جو لوگوں نے خوب پسند کی۔

انڈس ہاسپٹل اینڈ ہیلتھ کیئر کے لیے فنڈ ریزنگ کے اس پروگرام کے آخر میں محترم شیخ سعید , ارشد خان ملتانی اور چودھری ظفر نے تمام شرکاء محفل کا شکریہ ادا کیا۔
بشکریہ! جناب ارشد خان ملتانی اور جناب ظفر اقبال

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں