
اسلامک لٹریچر سوسائٹی ناروے کے زیرِ اہتمام دارالحکومت اوسلو میں پیر سید نعمت علی شاہ بخاری کی زیرِ صدارت عقیدہ? ختمِ نبوت کے تحفظ و فروغ کے لیے ایک عظیم الشان، پروقار اور تاریخی تقریب منعقد ہوئی اس موقع پر نارویجن زبان میں عقیدہ ختمِ نبوت کے موضوع پر تیار کی گئی پانچ اہم کتابوں اور خصوصی ویب سائٹ www.sisteprofeten.no کی باضابطہ رونمائی کی گئی۔
تقریب میں پاکستان کی سفیر محترمہ سعدیہ الطاف قاضی نے بطورِ مہمانِ خصوصی شرکت کی، جبکہ سیاسی، سماجی، مذہبی اور کمیونٹی رہنماؤں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے خواتین و حضرات کی بڑی تعداد بھی شریک ہوئی۔ مقررین نے اپنے خطابات میں عقیدہ? ختمِ نبوت کی اسلامی عقائد میں بنیادی حیثیت، امتِ مسلمہ کے اتحاد و یکجہتی، اور یورپی معاشرے میں مؤثر دعوتی سرگرمیوں کی اہمیت پر تفصیلی روشنی ڈالی












سفیر پاکستان محترمہ سعدیہ الطاف قاضی نے اسلامک لٹریچر سوسائٹی ناروے کی اس علمی اور تحقیقی کاوش کو سراہتے ہوئے کہا کہ مقامی زبان میں اسلامی لٹریچر کی اشاعت اسلام کے حقیقی پیغام کو نئی نسل اور وسیع تر معاشرے تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔
اس موقع پر ڈاکٹر یاسر حسین (پی ایچ ڈی اسلامک اسٹڈیز) کو خصوصی خراجِ تحسین پیش کیا گیا جنہوں نے اس منصوبے کے تحت شائع ہونے والی تمام کتابوں کی تصنیف کی۔ ان کی تحقیقی کاوش “Siste Profeten” اور ختمِ نبوت کے موضوع پر ان کی علمی تحقیق کو اس منصوبے کی بنیاد قرار دیا گیا۔ ماہرین کی جانب سے کتابوں کی پروف ریڈنگ اور علمی جانچ بھی مکمل کی گئی۔
رونمائی کی جانے والی پانچ کتابوں کے عنوانات درج ذیل ہیں:
? مرزا قادیانی کی زندگی کاتب کے نتائج کی روشنی میں
? مرزا القادیانی کے متنازعہ بیانات
? مرزا القادیانی کے بتدریج دعووں کا تجزیہ
? ختمِ نبوت کے بارے میں اسلامی ذرائع کی گواہی
? ختمِ نبوت قرآن، سنت نبوی اور اجماع کی روشنی میں
تقریب میں عقیدہ ختمِ نبوت پر مشتمل چالیس احادیث کا نارویجن ترجمہ بھی متعارف کروایا گیا۔ علاوہ ازیں سور? یٰسین کے نارویجن ترجمے اور ختمِ نبوت کے موضوع پر تیار کردہ کتابیں حاضرین میں مفت تقسیم کی گئیں۔
اسلامک لٹریچر سوسائٹی ناروے کے تحت اب تک تقریباً 70 ہزار کتابیں شائع کی جا چکی ہیں، جبکہ ختمِ نبوت منصوبے پر تقریباً 1.2 ملین نارویجن کرونر لاگت آئی ہے۔ اس منصوبے کا مقصد خالصتاً دینی خدمت اور عوام تک مستند اسلامی تعلیمات کی فراہمی ہے، نہ کہ کسی قسم کا تجارتی فائدہ حاصل کرنا۔
اسلامک لٹریچر سوسائٹی ناروے، جو 2018 میں قائم ہوئی، کے جنرل سیکرٹری اور بانی عقیل قادر کے خواب اور وژن کو اس منصوبے کی بنیادی محرک قوت قرار دیا گیا۔ اس عظیم کاوش میں اہلِ سنت علماء، ائمہ کرام اور مختلف مساجد کے ذمہ داران نے بھرپور تعاون کیا۔
تقریب کے اختتام پر منصوبے کی کامیابی میں نمایاں خدمات انجام دینے والے افراد میں شیلڈز اور تعریفی اسناد تقسیم کی گئیں۔ شرکاء کے لیے پرتکلف ضیافت کا اہتمام کیا گیا جبکہ قرعہ اندازی کے ذریعے 56 قیمتی تحائف بھی دیے گئے جن میں خصوصی تین عمرہ ٹکٹ شامل تھا۔
اسلامک لٹریچر سوسائٹی ناروے کے عہدیداران میں صدر افتخار حسین، نائب صدر کنول سجاد، جنرل سیکرٹری اور بانی عقیل قادر، فنانس سیکرٹری ابرار یعقوب، انفارمیشن سیکرٹری اظہر اقبال، آئی ٹی انچارج محمدظہیر، کمیٹی ممبر راشد علی اعوان, رضوان اسلام اور سوشل میڈیا انچارج عبدالمنان سمیت دیگر کارکنان شامل ہیں جن کی شبینہ روز محنت اس منصوبے کی کامیابی کا سبب بنی۔
تقریب کے دوران شرکاء نے سوسائٹی کی دیگر اسلامی اور دعوتی کتابوں میں بھی غیر معمولی دلچسپی کا اظہار کیا۔ مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ یورپ میں مقامی زبانوں میں مستند اسلامی لٹریچر کی اشاعت وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ اسلام کا حقیقی اور معتدل پیغام مؤثر انداز میں عام کیا جا سکے۔
آخر میں تمام شرکاء، علماء کرام، رضاکاروں، میڈیا نمائندگان کا شکریہ ادا کیا گیا جنہوں نے اس عظیم دینی، علمی اور دعوتی منصوبے کو کامیابی سے ہمکنار کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔
یہ تقریب ناروے میں اسلامی علمی خدمات اور عقیدہ ختمِ نبوت کے فروغ کے حوالے سے ایک سنگِ میل کی حیثیت رکھتی ہے اور مستقبل میں بھی ایسی کاوشوں کے لیے ایک روشن مثال سمجھی جائے گی۔







