ناروے میں سفیر پاکستان محترمہ سعدیہ الطاف قاضی صاحبہ کے زیر اہتمام پاکستان کے 79 ویں یوم آزادی تقریبات کی تیاریاں اپنے عروج پر

0

ناروے میں سفیر پاکستان سعدیہ الطاف قاضی نے پاکستان کے 79 ویں یوم آزادی تقریبات کے موقع پر تمام پاکستانی کمیونٹی ممبرز اور ان کی فیملیز کو شمولیت کے لیے دل کی اتھاہ گہرائیوں سےدعوت دی ہے۔

پاکستان کے 79 ویں یوم آزادی کو بھرپور ملی جوش و جذبے سے منانے کے لیے قومی تقریبات کا اہتمام پاکستانی سفارت خانے (Holenveien21, 0374 Oslo ) کےاحاطے میں 14 اگست بروز جمعرات 2025 دن 11:00 بجےکیا جائےجارہا ہے جس میں اوورسیز پاکستانیوں کے ساتھ ساتھ دیگر فرینڈز آف پاکستان کو بھی سفیر پاکستان محترمہ سعدیہ الطاف قاضی صاحبہ کی طرف سے شمولیت کے لیے دعوت نامہ جاری کر دیا گیا ہے۔

پاکستان کے 79 ویں یوم آزادی کے حوالے سے
تقریبات میں پرچم کشائی کے ساتھ ساتھ دیگر قومی سرگرمیوں پر مشتمل خوبصورت پروگرام ترتیب دیا گیا ہے۔

تمام معزز مہمانوں سے پر زور اپیل کی جاتی ہے کہ وقت کی پابندی کا خاص خیال رکھیں, سفارت خانے کے احاطے میں قومی تقریبات کی وجہ سے پارکنگ دستیاب نہ ہوگی اس لیے کوشش کی جائے کہ تقریبات میں شمولیت کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کا استعمال کیا جائے, علاوہ عظیم دھوپ اور بارش سے بچنے کے لیے چھتریاں بھی ہمراہ لائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں