پاکستان یونین ناروے کے زیر اہتمام ناروے میں پاکستانی سفارت خانہ کے ویلفیئر اتاشی آصف حمید کے اعزاز میں الوداعی عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔

تقریب کا باقائدہ آغاز تلاوت قران پاک سے کیاگیا۔

اس خوبصورت تقریب میں اسٹیج سیکرٹری کے فرائض پاکستان کے نامور صحافی، دانشور ، تجزیہ نگار شاہ رخ سہیل نے سرانجام دیئے-






اس خوبصورت تقریب میں سیاسی، سماجی، مذہبی رہنماؤں سمیت کمیونٹی کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی اور تقریب کو رونق بخشی۔


















چیئرمین پاکستان یونین ناروے جناب چودھری قمر اقبال نے عہدے داران کے ہمراہ پاکستانی سفارت خانہ کے ویلفیئر اتاشی آصف حمید اور نئے آنے والے ویلفئیر اتاشی محمد فراز کو پھولوں کے گلدستے پیش کرتے ہوئے بھرپور استقبال کیا۔



جناب چودھری قمر اقبال نے ویلفیئراتاشی آصف حمید کو پاکستان کمیونٹی کے لیے لازوال خدمات سر انجام دینے پر خراج تحسین پیش کیا اور اعزازی شیلڈ پیش کی-

پاکستان کے سابقہ ویلفیئر اتاشی جناب آصف حمید نے گزشتہ تین سالوں میں ان تھک محنت, محبت, خلوص, رواداری, برداشت اور نہایت ایمانداری سے اپنے فرائض سرانجام دیے اور اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کرتے ہوئے ناروے میں موجود پاکستانی کمیونٹی کو درپیش ہر قسم کے مسائل کے تدارک میں اہم کردار ادا کیا, کمیونٹی کے لیے اپنی شاندار خدمات کی بدولت جناب آصف حمید نے ہر کسی کو اپنا گرویدہ بنایا، جناب آصف حمید صاحب آپ کا بے حد شکریہ!
آپ نے تین سالوں پر محیط خوبصورت لمحات ہمارے ساتھ شیئر کیے آج ہم آپ کو اپنی نم آنکھوں سے الودا کہہ رہے ہیں، یہ آپ سے ہماری سچی اور لازوال محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے!
اللہ رب العزت آپ کو ہر قدم پر کامیابی و کامرانی نصیب فرمائے، آمین!
اس موقع پر پاکستان کے سابقہ اتاشی آصف حمید صاحب نے اپنے دلی جذبات کا اظہار ان الفاظ میں کیا۔
آج کی اس تقریب میں دیگر معززین نے اپنے خطابات میں آصف حمید صاحب کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور نئے آے والے پاکستان کے آتاشی محمد فراز کو خوش آمدید کہا۔

اس موقع پر ناروے میں نئے آنے والے ویلفئیر اتاشی محمد فراز کو تمام حاضرین نے دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید کہا-











