پاکستان سے تشریف لائے معزز مہمان سابقہ کمشنر لاہور جناب محترم ذوالفقار احمد گھمن صاحب کے اعزاز میں ناروے کے ممتاز بزنس مین اور مسلم لیگ نون یورپ کے نائب صدر جناب ذوالفقار احمد گوندل اور جناب نثاراحمد گوندل کی طرف سے شاندار عشائیےکا اہتمام کیا گیا۔
پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت تبلیغی جماعت ناروے کے سینیئر رہنما جناب محترم عادل منصور نے حاصل کی ۔

گرینڈ تاج ریسٹورنٹ میں منعقدہ تقریب کی نقابت کے فرائض اسلامک کلچرل سنٹر ناروے آلنہ کے جنرل سیکٹری جناب چودھری رفاقت علی نے ادا کیے۔
مہمان خصوصی ذوالفقار احمد گھمن نے اپنے خطاب میں پاکستان کے اداروں اور ملکی حالات پر روشنی ڈالی، انہوں نے کہا کے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کے لیے وہ ہمہ وقت موجود ہیں۔
اس موقع پر اوسلو کمیونٹی میں سے مہمانوں نےسوالات کا سلسلہ شروع کیا، صدر پی ٹی آئی ناروے چودھری حاجی محمد افضال صاحب صدر مسلم لیگ نون ناروے، شاہد تنویر بٹ صاحب۔

















دعا کا شرف بندہ کو حاصل ہوا، اللہ رب العزت سبکو سلامت و خوش رکھے اپنے حفظ و امان میں رکھے، ہم سبکو ایسے ہی پیار و محبت سے بیٹھنا نصیب فرمائے، اللہ پاک ذوالفقار احمد گوندل کو جزائے خیر عطا فرمائے، آمین!





اس پیاری تقریب کی لائیو کوریج کی خدمات نور پاک میڈیا اوسلو عامر لطیف بٹ نےپیش کیں ،
تحریر و خصوصی رپورٹ: انعام اللہ سیٹھی آف لالہ موسی۔







