بیوٹی پارلر میں کام سکھانے کے بہانے غریب بچیوں کا معاشی استحصال کیا جا رہا ہے, بیوٹی پارلر کا کام سکھانے کے لیے لاکھوں روپے فیس طلب کی جاتی ہے, پھر بات 40، 50 یا 60 ہزار کے درمیان طے کر لی جاتی ہے اور پھر دو سے تین ماہ ٹریننگ کی کہانی سنائی جاتی ہے، بچیوں کے سامنے فلمی ستاروں اور ماڈلز کی گلیمر سے بھرپور کہانیاں پیش کی جاتی ہیں، بچیاں راتوں رات بڑی کامیابی سمیٹنے کے خواب دیکھتے ہوئے ان کے جھانسے میں آ جاتی ہیں
گوجرانوالہ کے نواہی علاقے مورڑایمن آباد میں اسی طرح کا دھندہ عروج پر ہے، ذرائع کے مطابق مورڑایمن آباد کے مین بازار میں واقع “جنت بیوٹی پارلر ” کی انتظامیاں اسی طرح غریب بچیوں سے مبینہ طور پر فیس کے بہانے ہزاروں روپے بٹور رہی ہے، اصل کہانی اس وقت شروع ہوتی ہے جب کوئی غریب بچی یہ کہتی ہے کہ وہ صرف 10 یا 20 ہزار روپے فیس کی مد میں ادا کر سکتی ہے, ایسی بچیوں سے پیسے وصول کر لیے جاتے ہیں اور پھر ہفتہ دس دن میں انہیں کوئی نہ کوئی بہانہ کر کے پارلر سے نکال دیا جاتا ہے اور فیس کی مد میں لی گئی رقم ضبط کر لی جاتی ہے۔

“جنت بیوٹی پارلر” کے متعلق اسی طرح کا اسکینڈل سامنے آیا ہے، بہت جلد تمام تر حقائق مکمل ثبوتوں کے ساتھ پیش کیے جائیں گے ۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ بیوٹی پارلر کا شعبہ مجموعی طور پر انتہائی قابل عزت پیشہ ہے, ملک بھر میں بیوٹی پارلر کے پیشے سے منسلک خواتین نہ صرف یہ کہ باعزت روزگار کما رہی ہیں بلکہ ملک کی معاشی ترقی میں اہم کردار بھی ادا کر رہی ہیں جہاں پیشہ وارانہ طور پر مکمل ایمانداری اور کمٹمنٹ کے ساتھ کام کیا جاتا ہے ۔
معززین اہل علاقہ سے گزارش ہے کہ ایسے لوگوں کا قانونی، اخلاقی اور سماجی طور پر محاسبہ کیا جائے تاکہ ایک تو اس خوبصورت پیشے کو بدنامی سے بچایا جا سکے دوسرا غریب اور معصوم بچیوں کے معاشی قتل اور استحصال کو روکا جا سکے۔







