عمر فاروق مسجد میں عید الاضحی کا سب سے بڑا اجتماع اللہُ أَکْبَرُ اللہُ أَکْبَرُ اللہُ أَکْبَرُ، لَا إِلَہَ إِلَّا اللہُ وَاللہُ أَکْبَرُ، اللہُ أَکْبَرُ وَلِلّٰہِ الْحَمْدُ

0

عمر فاروق مسجد لیلےسترم کیطرف سے عید الاضحی کے سب سے بڑے اجتماع کا اہتمام ایکس میٹنگ پوائنٹ پر کیا گیا عمر فاروق مسجد کے امام و خطیب جناب استاد محترم حافظ مولانا رضوان داؤد صاحب نے امامت فرمائی۔

آج ناروے اوسلو میں ماشاءاللہ عید الاضحی کا سب سے بڑا اجتماع ہوا جس میں دو سے ڈھائی ہزار احباب المسلمین نے نماز عید ادا کی جن میں بچوں سمیت خواتین و حضرات کی ایک بڑی تعداد نے مذہبی جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔

مولانا صاحب نےعید الاضحی کے خطبہ میں اجتماعیت کی بات اور ساتھ ہی پوری امت مسلمہ کے لیے دعا فرمائی, کشمیر و فلسطین غذہ اور مسجد اقصی کے لیے خصوصی دعائیں فرمائی گئیں اللہ پاک استاد جی کی دعاؤں کو قبول و منظور فرمائے, اللہ رب العزت اس اجتماعی نماز میں سبکا آنا اور قبول فرمائے , جنہوں نے اس نیک عمل میں اپنا حصہ ڈالا ہے اور بالخصوص مسجد کی پوری انتظامیہ کو اللہ جزائے خیر عطا فرمائے، اللہ خوش و سلامت رکھے آمین!
تحریر و خصوصی رپورٹ: انعام الحق سیٹھی آف لالہ موسی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں