اسلامک کلچرل سنٹر ناروے آلنہ مسجد کے امیر ناہید اسلم آف ملک پور چاھڑہ کی طرف سے پاکستان سے آۓ مہمانوں کا شاندار استقبال اور ضیافت کا اہتمام

0

خوہی بروٹن: پاکستان سے تشریف لائے معزز مہمانوں میں جناب عمران بھٹی آف ڈنگہ اور الفلاح سکالرشپ پاکستان کے سینیئر رہنما جناب چودھری حاجی مجید احمد آف منڈیر کےاعزاز میں اسلامک کلچرل سنٹر ناروے آلنہ مسجد کے امیر جناب چوہدری ناہید اسلم صاحب آف ملک پور چاھڑہ نے میزبانی کی سعادت سمیٹتے ہوئے اپنے گھر “خوہی بروٹن” میں اسپیشل ضیافت کا اہتمام کیا۔

اس موقع پر اوسلو شہر کی معزز شخصیات کو مدعو کیا گیا تھا، جن میں اسلامک کلچرل سنٹر ناروے کے امیر جناب سید رضوان شاہ ، علمائے اکرام میں اسلامک کلچرل سنٹر ناروے کے سابقہ امام و خطیب جناب حافظ مولانا محبوب الرحمن، موجودہ چودھری مولانا مفتی محمد عمران اسجد صاحب، جنرل سیکرٹری اسلامک کلچرل سنٹر آلنہ ناروے جناب چودھری رفاقت علی آف تہار، صدر تحریک انصاف ناروے جناب چودھری حاجی محمد افضال آف کڑاری والہ، الفلاح سکالرشپ ناروے کے سینیئر رہنما جناب چودھری وقار احمد آف منڈیر، صدر تحریک کشمیر ناروے جناب سید شاہ حسین کاظمی، تحریک کشمیر ناروے کے جنرل سیکرٹری جناب حاجی محمد ناصر ، جناب چوہدری عاطف، ناہید اسلم صاحب، جناب چودھری عاصم، جناب چودھری واصق احمد ، جناب چوہدری تنویر احمد آف میکن شامل تھے۔

ماشاءاللہ لذیذہ کھانوں، اسپیشل باربی کیو سے تواضع کی گئی, ہر چیز کا اپنا ہی ٹیسٹ تھا۔

اللہ تعالی سبکو ایسے ہی پیار و محبت کے ساتھ مل بیٹھنا نصیب فرمائے، اللہ رب العزت سبکو ہمیشہ سلامت رکھے بالخصوص حاجی ناہید اسلم صاحب کو اللہ جزائے خیر عطا فرمائے یہ ہر دفعہ ماشاءاللہ ہم سے سبقت لے جاتے ہیں اور اکرام میں سب سے آ گے رہتے ہیں اللہ رب العزت انکے مال، جان، عزت میں اضافہ فرمائے آمین!
تحریر و خصوصی رپورٹ: انعام الحق سیٹھی آف لالہ موسی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں