سویڈن کے دارالحکومت سٹاک ہوم میں ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن سویڈن کے زیر اہتمام افواج پاکستان کی بھارت کے خلاف معرکہ حق میں شاندار فتح پر تقریب یوم تشکر کا اہتمام کیا گیا اور زبردست پر امن ریلی کا انعقاد بھی عمل میں لایا گیا
ریلی کی صدارت ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن سویڈن کے صدر چودھری غلام محمد بھلی اور چیف آرگنائزر مسعود منہاس نے کی سٹاک ہوم کی سڑکیں افواج پاکستان زندہ باد، تیرا ضمیر میرا ضمیر عاصم منیر عاصم منیر کے نعروں سے گونج اٹھیں۔

اس شاندار پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کی سعادت سید حیدر شاہ بخاری نے حاصل کی۔
ٹیررسٹ ٹیررسٹ مودی ٹیررسٹ، انڈیا ٹیررسٹ کی نعرے ہر زبان زد عام تھے ریلی میں صدارتی ایوارڈ تمغہ خدمت یافتہ ڈاکٹر چودھری پرویز اقبال لوہسر نے خصوصی شرکت کی, ریلی میں موجود سینکڑوں کی تعداد میں مظاہرین نے سبز ہلالی پرچم اٹھا رکھے تھے، مظاہرین سبز حلالی پرچم لہرا لہرا کر پاکستان کے ساتھ اپنی دلی وابستگی کا اظہار کر رہے تھے۔

چیف آف آرمی سٹاف عاصم منیر کے فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی پانے کی خوشی میں باقاعدہ طور پر کیک کاٹ کر انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا۔
اس موقع پر مظاہرین مکمل طور پر چارج نظر آرہے تھے مظاہرین نے پاک فضائیہ کے شاہینوں کے حق میں زبردست نعرے بازی کر کے انہیں بھی خراج تحسین پیش کیا ۔
پروگرام میں اس وقت ولولہ انگیزی اپنے عروج پر جا پہنچی جب سینکڑوں کی تعداد میں موجود مظاہرین نے “کشمیر بنے گا پاکستان” کے زبردست نعرے لگائے۔
حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے تمغہ خدمت کہ حامل ڈاکٹر چودھری پرویز اقبال لوہسر نے کہا کہ جس طرح افواج پاکستان نے اپنی بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی جانوں کی پرواہ نہ کرتے ہوئے اپنی سرحدوں کی حفاظت کی اور ٹیکنالوجی کے میدان میں جس خاص مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے سے تین گنا بڑے دشمن کو شکست سے دو چار کیا اس پر افواج پاکستان کی جرات اور ہمت کو سنہری حروف میں لکھا جائے گا، پاکستان نے بھارت جیسے ملک کو جنگ کے میدان میں شکست فاش دے کر دنیا میں تاریخ رقم کر دی ہے۔
پروگرام میں اذربائجان سے تعلق رکھنے والے زاہر نے پاک فوج کو عالم اسلام کی فوج قرار دیا جبکہ تقریب کے مہمان خصوصی چھ سالہ محمد یاسین نے سٹاک ہوم کی شاہراؤں پر قومی پرچم لہرا کر بھارت کو پیغام دیا کہ پاکستانی قوم کا بچہ بچہ اپنے ملک سے دل کی اتھا گہرائیوں سے محبت رکھتا ہے۔
پروگرام میں چودھری شفقت آف چکوڑا، عادل گجر آف وڑائیچانوالہ اور چودری حسن نے اپنے اپنے قافلوں سمیت پروگرام میں شرکت کر کے اپنے ملک سے والہانہ محبت کا اظہار کیا۔
سینیئر نائب صدر رضوان بھٹی, سردار تیمور اور جنرل سیکریٹری جنید نواز چودھری اپنے خطابات میں اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستانی قوم امن پسند قوم ہے جو جنگ کی بجائے امن کو ترجیح دیتی ہے لیکن ہمارے امن پسند جذبوں اور ارادوں کو ہماری کمزوری سمجھنے والے ہماری ایمانی طاقت سے بخوبی واقف ہو گئے ہیں کہ افواج پاکستان کے شیر ہر میدان اور ہر موقع پر جواب دینا بخوبی جانتے ہیں۔
پروگرام میں شر پسند مودی سرکار کے خلاف قرارداد بھی منظور کی گئی جس میں اس بات کا اظہار کیا گیا کہ مودی سرکار دنیا کے امن کے لیے خطرہ ہے جو عالمی قوانین کو روندتے ہوئے بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مرتکب ہو رہی ہے۔






پروگرام میں قومی ترانے کے موقع پر تمام شرکاء احترام کھڑے رہے، گلوکار علی عطا نے ملی نغمہ گا کر پنڈال میں موجود ہر شخص کے دل میں ولولہ انگیزی پیدا کر دی۔
مقررین نے اپنے خطابات میں اس بات پر بھی زور دیا کہ ہمیں اپنے ذاتی اختلافات بھلا کر قومی یکجہتی پر زور دینا چاہیے جو وقت کی سب سے بڑی ضرورت ہے۔
پروگرام کے اختتام پر مہمانوں کے لیے پرتکلف ضیافت کا بندوبست بھی کیا گیا ۔
کرٹسی: یورپ نیوز
بشکریہ: ارشد خان ملتانی







