کشمیر کونسل سویڈن سٹاک ہوم کی طرف سے اظہار یکجہتی پاکستان و اظہارتشکر پر امن ریلی نکالی کا انعقاد

0

یومِ تشکر کے موقع پر اسٹاک ہوم، سویڈن میں پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے ایک پُرامن اور منظم ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں سیاسی، سماجی، مذہبی افراد سمیت خواتین و حضرات کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس ریلی کا مقصد نہ صرف پاکستان سے اظہارِ تشکر اور یکجہتی کا اظہارتھا بلکہ بھارت کی جانب سے جاری دہشت گردانہ جنگی اقدامات کے خلاف احتجاج ریکارڈ کروانا بھی تھا۔

ریلی کے شرکاء نے بھارتی ریاستی دہشت گردی، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور لائن آف کنٹرول پر مسلسل اشتعال انگیزیوں کے خلاف آواز بلند کی۔ مقررین نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارتی جارحیت کا سنجیدگی سے نوٹس لے اور جنوبی ایشیاء میں امن و استحکام کو یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کرے۔

ریلی میں کئی ممتاز شخصیات نے شرکت کی جن میں ارشد خان ملتانی، اشتیاق خان، تیمور عزیز، بلال مصطفیٰ، شیخ سعید، چوہدری ظفر اقبال، مرزا طارق اور حافظ احمد (استحکامِ پاکستان فورم) شامل تھے۔ ان تمام رہنماؤں نے اپنے خطابات میں پاکستان کے ساتھ غیر متزلزل وفاداری، قومی اتحاد اور امن کے قیام کے عزم کو دہرایا۔

شرکاء نے پاکستانی پرچم لہرائے، ملی نغمے گائے اور مختلف بینرز اور پلے کارڈز کے ذریعے دنیا کو امن، انصاف اور بھارت کے خلاف پُرامن احتجاج کا پیغام ریکارڈ کروایا۔

یومِ تشکر ریلی سویڈن میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے جذبہ حب الوطنی، اتحاد، اور بھارتی دہشت گردی کے خلاف ان کے پُرامن احتجاج کی ایک شاندار مثال بنی۔
تحریر و خصوصی رپورٹ: ارشد خان ملتانی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں