اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن گجرات عدنان شہزاد کی ناروے آمد شاندار استقبال

0

اوسلو(ناروے): معزز مہمان اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ڈسٹرکٹ گجرات جناب محترم عدنان شہزاد صاحب کی ناروے آمد کے موقع پر والہانہ انداز میں پھولوں کے گلدستوں سے شہر کی معزز و معروف شخصیات نے پر تباک استقبال کیا۔

اس موقع پر جناب چودھری حاجی محمد اصغر آف دھکڑ، چودھری محمد افضل دھکڑ، مولانا محمد اسجد عمران، چودھری حاجی محمد غنضنفر آف دھکڑ،
چودھری محمد اکرم آف سیکر والی، چودھری ریاض احمد گجر، چودھری تنویر احمد آف میکن چودھری قمر اقبال آف پنجن شانہ، چودھری ذیشان اقبال، چودھری یاسر احسان، چودھری ریاض احمد ٹوپا، چودری ارخام افضل، چودھری حسن افضل نے ماشاءاللہ ہمیشہ کی طرح مہمان نوازی کا شرف سمیٹتے ہوئے میزبان جناب محترم چوہدری افضل دھکڑ نے مہمان خصوصی کے ساتھ باقی تمام شرکاء کو بھی اپنے گھر میں مدعو کیا اور بہت اچھی ضیافت کا اہتمام کیا۔

ہم سب بھائی جان محمد افضل صاحب کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں جنہوں نے آج ہم سبکی شاندار مہمان نوازی کی ماشاءاللہ بہت اچھے انتظامات کیے، لذیذ کھانوں کے ساتھ سب نے انجوائے کیا اور خوب گپ شپ لگائی، ہمیں فخر ہے اپنے بھائی پر جو ہر دفعہ اپنی محبت اور اخلاص کی وابستگی سے ہم سب سے زیادہ سبقت لے جاتے ہیں کیونکہ بھائی ہمیشہ خدمت کے جذبے سے سرشار رہتے ہیں ہمیشہ سبکو ساتھ لکر چلنے والے بھائی محمد افضل پر فخر ہے انکے دروازے ہمیشہ سبکے لیے کھلے ہیں۔

اللہ رب العزت آسانیاں فرمائے آمین اللہ میرے بھائی کو ہمیشہ سلامت رکھے اپنے حفظ و امان میںرکھے، انکے بچوں کو انکے تابع بنائے انکے گھر میں اپنی رحمت و عافیت کے معاملے فرمائے آمین!
تحریر و رپورٹ: انعام الحق سیٹھی آف لالہ موسی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں