غزہ کی ناقابل برداشت وحشت ناک صورتحال پر اوسلو میں پرامن مظاہرہ

0

ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں اسرائیل کی ایمبیسی کے باہر آج بروز جمعۃ المبارک شام ساڑھے چار بجے اسرائیل کے خلاف اور فلسطین و غزہ کے نہتے مظلوموں معصوموں کے حق میں ناروے کی تنظیموں ایس این پی تحریک کشمیر ناروے فلسطین تنظیم کی قیادت میں پرامن مظاہرہ کیا گیا۔

آج کے اس پر امن مظاہرے کا باقاعدہ آغاز قران مجید فرقان حمید کی تلاوت سے کیا گیا جس کا شرف اسلامک کلچرل سنٹر ناروے کے امام و خطیب جناب استاد محترم مولانا مفتی محمد سلیم اللہ علوی صاحب کو حاصل ہوا۔

اس پرامن مظاہرے کے لیے نقابت کے فرائض ایس این پی ناروے کے سینیئر رہنما جناب محسن راجہ نے ادا کیے۔

اس موقع پر شرکاء نے اپنے خیالات کا اظہار فرماتے ہوئے کہا کہ غزہ پر اسرائیل کے فضائی حملوں کا دائرہ پھیلتا جا رہا ہے اور اب تک ہزاروں فلسطینی مرد ,عورتیں, بچے, بوڑھے, جوان شہید ہو چکے ہیں اسرائیلی وحشیوں نے وہاں پر مدارس ,مساجد اور ہسپتالوں تک کو کھنڈرات میں تبدیل کر دیا ہے، خوراک بجلی پانی اور طبی سہولیات کا شدید بحران پیدا ہو چکا ہے، ہزاروں کی تعداد میں ٹرک ٹریلرز مختلف قسم کی امداد لے کر وہاں بارڈر پر موجود ہیں لیکن انہیں غزہ میں داخلے کی اجازت نہیں ہے, لہذا ہم ناروے گورنمنٹ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اسرائیل کے ساتھ اپنی ہر طرح کی تجارت بند کرے، اس صورتحال میں ہم عالم اسلام کے تمام طبقات بالخصوص مسلم حکومتوں سے گزارش کرتے ہیں کہ اس معاملہ میں دینی حمیت اور ملی غیرت کے جذبہ و احساس کے ساتھ اپنی ذمہ داریوں کی ادائیگی کا اہتمام کریں جو اس وقت ہمارا دینی فرضی بھی بنتا ہے، اپنے فلسطینی مسلمانوں کی خاطر آواز اٹھانے کے لیے قاری آصف صاحب نے اجتماعی دعا فرمائی, دنیا بھر میں مسلم ادارے , جماعتیں اور طبقات فلسطینیوں کی حمایت میں عوامی اجتماعات اور مظاہروں کا زیادہ سے زیادہ اہتمام کریں اور مسلم رائے عامہ کو بیدار و منظم کرنے کی مہم جاری رکھیں مصیبت اور تکلیف کے اس سنگین مرحلہ میں ہم اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ ہیں اور انکی مکمل حمایت و تائید کرتے ہوئے دعاگو ہیں کہ اللہ رب العزت اس آزمائش میں انہیں سرخرو فرمائیں اور بیت المقدس اور فلسطین کو آزادی سے ہمکنار فرمائیں آمین!

اس مظاہرے میں مذہبی، سماجی، فلاحی تنظیموں ، مساجد کےعلماء خواتین اور بچوں نے ماشاءاللہ بھرپور شرکت کی۔

جس مقصد کے لیے ہم سب یہاں اکٹھے ہوئے ہیں اللہ تعالی ہمارا یہ مقصد اپنی بارگاہ الہی میں قبول و منظور فرمائے، ہم اللہ رب العزت سے دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالی ہمارے فلسطینی بھائیوں کو جلد سے جلد آزادی کا سورج دیکھنا نصیب فرمائے آمین ثم آمین!
تحریک کشمیر ناروے ۔
خصوسی رپورٹ: انعام الحق سیٹھی آف لالہ موسی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں