آج بروز جمرات صدر تحریک انصاف ناروے چوہدری حاجی محمد افضال صاحب آف کراڑیوالہ نے ہوئیبرواٹن اپنے کراڑیوالہ ھاوس میں پرتکلف عاشائیہ دیا۔

اس موقع پر ناروے اوسلو میں مقیم ڈنگہ شہر سے تعلق رکھنے والے اور باقی شہر کی مشہور و معروف معزز شخصیات نے شرکت کی اسلامک کلچرل سنٹر ناروے کے موجوده امیر سید رضوان شاہ صاحب آف ڈنگہ، چودھری افضل صاحب، میاں عبدالجبار صاحب، چودھری افضال صاحب، الخدمت یورپ کے سینیئر رہنما چودھری رفاقت علی صاحب، چودھری فیصل محمود صاحب، اسلامک کلچرل سنٹر آلنہ کے امیر چودھری ناہید اسلم صاحب، تحریک کشمیر ناروے کے جنرل سیکرٹری چودھری حاجی محمد ناصر صاحب، چودھری عامرآفتاب صاحب آف سرگودھا، راجہ شاہد صاحب آف کریالہ، منیب امتیاز ڈار صاحب اور حاجی صاحب کے فرزند چودھری عمر افضال صاحب اس موقع پرحاجی صاحب کی مرحومہ والدہ ماجدہ كى یادوں کو تازہ کیا گیا حاجی صاحب نے اپنی گفتگو میں سبھی سے مخاطب ہو کر کہا کے آپ جیسے دوست اللہ کی بہت بڑی نعمت ہیں اچھے دوست ہر انسان کی زندگی میں سائے کی مانند ہوتے ہیں جو ہر دکھ اور درد میں ساتھ نبھاتے ہیں۔




آپ جیسے مخلص دوست کبھی دھوکہ نہیں دیتے بلکہ ہر مشکل گھڑی میں ایک دوسرے کے لیے سہارا بنتے ہیں دوستی کا رشتہ خلوص محبت و اعتماد پر قائم ہوتا ہے اس رشتے میں لالچ نہیں ہوتا نہ ہی مفاد نہ ہی کسی غرض کا شائبہ یہ بہت ہی پاکیزہ تعلق ہے جو صرف دلوں کے میل اور قربت سے جُڑا ہوتا ہے اچھا دوست نہ صرف خوشیوں میں شریک ہوتا ہے بلکہ غم کے لمحوں میں بھی دلجوئی کرتا ہے وہ آپکی کمزوریوں کو ڈھانپتا ہے آپکی خوبیوں کو اجاگر کرتا ہے سچی دوستی زندگی کا وہ اثاثہ ہے جسکی قدر کرنے والا کبھی تنہا نہیں رہتا اللہ پاک ہم سبکو اچھے اور مخلص دوست عطا فرمائے آمین!

سید رضوان شاہ صاحب نے اس موقع پر اجتماعی دعا فرمائی اللہ رب العزت جو ہماری زندگی گزر گئی ہے اس پر ہم تیرا شکر ادا کرتے ہیں جو زندگی باقی رہ گئی ہے اس پر ہم تیری رحمت کے طلبگار ہیں رب العالمین ہم سب پر اپنی لامحدود رحمتوں کا فیض عطا کر دے ہمارے دلوں کو سکون دے اور ہماری دعاؤں کو اپنی رضا کے مطابق قبول کر کے ہماری مشکلیں ختم کر دے ، اللہ رب العزت حاجی صاحب کو جزائے خیر عطا فرمائے جنہوں نے اپنے سبھی پیاروں کا ماشاءاللہ اتنا اچھا گلدستہ اکٹھا کیا اللہ تعالی انکے مال میں انکی عزت میں اضافہ فرمائے، اللہ تعالی ہماری محبتوں کو ایسے ہی قائم و دائم رکھے آمین!
تحریر و سپیشل رپورٹ: انعام الحق سیٹھی آف لالہ موسی









