سابق بھارتی وزیر خارجہ یشونت سنہا کے آپریشن سندور کی ناکامی پر ہوشربا انکشافات منظر عام پر آ گئے۔
یشونت سنہا کے مطابق مودی حکومت گودی میڈیا کے ذریعے آپریشن سندور کی ناکامی چھپانے کے لیے گمراہ کن پروپیگنڈا کررہی ہے انہوں نے سوالات اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ مودی حکومت طیاروں کی تباہی کی اصل تعداد چھپاکر قوم کو گمراہ کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مودی حکومت آپریشن سندور کو بہار الیکشن اور سیاسی فائدے کے لیے استعمال کرے گی۔
سابق بھارتی وزیر خارجہ یشونت سنہا نے مطالبہ کیا ہے کہ مودی، امت شاہ، جے شنکر اوراجیت دووال کو سفارت کاری اور انٹیلیجنس کی ناکامی پر استعفی دینا چاہیے۔
یشونت سنہا نے مزید کہا کہ آپریشن سندور کی ناکامی پر سوال کرنے والا آج بھارت میں غدار کہلاتا ہے۔ عوام کو حقائق بتانے کے بجائے مودی سرکار مکمل خاموش ہے، مودی نے آل پارٹی اجلاس کو نظر انداز کر کے بہار میں سیاسی بیانات دینے کو ترجیح دی۔
سابق بھارتی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ مودی اور بی جے پی پرو پیگنڈا اور جھوٹ پر مبنی سیاست کر رہے ہیں، مودی نے پہلگام واقعے کو اپنےمذموم سیاسی مقاصدکےلیےاستعمال کیا۔
دوسری جانب دفاعی ماہرین کے مطابق سابق بھارتی وزیرِخارجہ کے بیانات سے واضح ہے کہ مودی کو عبرتناک شکست ہوئی۔







