ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں تحریک کشمیر ناروے کی قیادت میں مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کے نہتے معصوم بے گناہ مسلمان بہن بھائیوں پر مودی اور یاہو مظالم کے خلاف ایک پرامن احتجاجی مظاہرے کی کال دی گئی جس میں مسلم کمیونٹی، تمام مساجد ، فلاحی تنظیموں، مذہبی، سیاسی، سماجی افراد سمیت نارویجن سوشل میڈیا، الیکٹرونک میڈیا نارویجن پرنٹ میڈیا اور اردو میڈیا کے تمام نمائندوں نے بھرپور شرکت کی۔
اس موقع پر نقابت کے فرائض صدر تحریک انصاف ناروے جناب محترم چودھری حاجی محمد افضال نے سر انجام دئیے۔
تقریب کا باقاعدہ آغاز قران مجید فرقان حمید کی تلاوت سے کیا گیا، تلاوت کلام پاک کی سعادت اسلامک کلچرل سنٹر ناروے کے امام و خطیب جناب استاد محترم مولانا حافظ مفتی محمد سلیم اللہ علوی نے حاصل کی۔
اس پرامن مظاہرے میں اسٹیج سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے اپنے خیالات کا اظہار فرمایا جس میں فولکے پارٹی ماریل لرین ایس وے پارٹی کی وائس پریزیڈنٹ مارین حسین، آربائیڈر پارٹی کی رائنا اسلم، پارٹی سینٹروم کی قمر سلیمان شامل ہیں۔
مقررین نے اپنے خطابات میں اجتماعی طور پر مطالبہ کیا کہ فلسطین غذہ کے مسلمانوں کو انکے بنیادی حقوق سے مرحوم نہ کیا جائے، وہاں پر اسرائیل کی ظالمانہ کاروائیاں اور ظلم و ستم کی داستانیں رقم کی جا رہی ہیں انکو فی الفور بند کیا جائے، ناروے اسرائیل کے ساتھ اپنی تجارت بند کرے، انڈیا مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیاں اور مظالم بند کرے انہیں ہر طرح کے بنیادی حقوق دیے جائیں۔
اس موقع پر جماعت اہلسنت ناروے کے امام و خطیب جناب محترم سید نعمت علی شاہ بخاری صاحب نے اپنے خطاب میں پاک فوج کےآپریشن “بُنْیَانٌ مَّرْصُوْصٌ” کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ قران مجید فرقان حمید کتاب اللہ کو ماننے والوں کو کھبی شکست نہیں ہو سکتی
{اِنَّ اللّٰہَ یُحِبُّ الَّذِیْنَ یُقَاتِلُوْنَ فِیْ سَبِیْلِہٖ صَفًّا کَاَنَّہُمْ بُنْیَانٌ مَّرْصُوْصٌ}
بحیثیت مسلمان ہمارے لیے اللہ رب العزت کی طرف سے واضح حکم ہے کہ جب جنگ مسلط ہو جائے تو متحد ہو کر دشمن سے بھڑ جاؤ اللہ ہمارا حامی و ناصر ہوگا “بنیان المرصوص” یعنی “سیسہ پلائی ہوئی دیوار ” آیت سورۃ صف القران۔

پاک ناروے فورم کے سینیئر رہنما جناب محترم چودھری وسیم شہزاد معروف اسلام نیٹ ناروے کے بانی جناب محترم فہد اللہ قریشی، امام و خطیب انجمن حسینی ناروے جناب محترم ڈاکٹر مولانا سید زوار حسین شاہ نے پر امن مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ جنگ انڈیا نے پاکستان پر خود مسلط کی، انڈیا نے پہلگام میں دہشت گردی خود کی جسکو پاکستان پر ڈال کر دنیا کو بتایا کے ہمارے 26 سیاحوں کی ہلاکت کا ذمہ دار اور کوئی نہیں صرف پاکستان ہے، اس الزام کے برعکس دنیا نے دیکھا کہ اللہ نے انڈیا کے جھوٹ کا پردہ چاک کر دیا،
بھارت کو اپنے جھوٹ کی وجہ سے پوری دنیا میں تاریخی ہزیمت اٹھانا پڑی, انہوں نے کہا کہ ہم ایک پرامن قوم ہیں, پرامن رہنا چاہتے ہیں اگر ہم سے کسی نے زیادتی کی تو ہم پوری طاقت سے اس کا جواب دیں گے, ہم اپنے حقوق کو پامال نہیں ہونے دیں گے, پاکستان کی فتح عالم اسلام کی فتح ہے، انشاءاللہ!یہ حلالی پرچم ہمیشہ سر بلند رہے گا۔








اس عظیم الشان احتجاجی مظاہرے کے شراکاء کے لہو کو گرمانے کے لیے چودھری اسماعیل سرور گجر صاحب اور تحریک کشمیر ناروے کے میڈیا ایڈوائزر انعام الحق سیٹھی صاحب نے پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد کے نعرے بھی لگوائے جس سے فضا اللہ اکبر , پاک فوج زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی۔








فیورست مسلم سینٹر مسجد ناروے اوسلو کے امام و خطیب جناب محترم قاری نور علی سیالوی نے پوری امت مسلمہ اور بالخصوص پاکستان فلسطین و کشمیر کے لیے اجتماعی دعا فرمائی۔
اس موقع پر پاکستان کی بھارت کے خلاف حالیہ جنگ میں شاندار کارکردگی و کامیابی پر پوری پاک فوج کو بھر پور خراج تحسین پیش کیا گیا اس جنگ میں جو ہمارے پاکستان کے جوان شہید ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
” شہادت ہےمطلوب و مقصود مومن
نہ مال غنیمت نہ کشور کشائی”
اس پرامن احتجاجی مظاہرے کی سرپرستی سید نعمت علی شاہ بخاری صاحب صدر مسلم سینٹر فیورست حاجی راجہ عبدالمجید نے کی، اس مظاہرے کو کامیاب بنانے کے لیے جو کمیٹی تشکیل دی گئی اس میں تحریک کشمیر ناروے کے صدر سید شاہ حسین کاظمی صاحب، انعام الحق سیٹھی، الخدمت یورپ کے سینیئر رہنما چودھری رفاقت علی صاحب، چودھری حاجی محمد افضال صاحب، چوہدری وسیم شہزاد معروف صاحب، چودھری اسماعیل سرور بھٹیاں صاحب، شاہد تنویر بٹ صاحب، فہد اللہ قریشی صاحب اور راجہ محسن صاحب، خصوصی طور پر پروگرام کی مینجمنٹ تمام مٹیریل بینر پاکستان کشمیرفلسطین کے جھنڈوں كى ذمہ داری اسلامک کلچرل ناورے آلنہ کے امیر چودھری ناہید اسلم صاحب نے بخوبی سر انجام دی۔







اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ سب کا آنا قبول و منظور فرمائے، اللہ امت مسلمہ کو ہر شر سے محفوظ فرمائے، جنہوں نے اس پرامن مظارے میں اپنا حصہ ڈالا ہے اللہ ان سبکو جزائے خیر عطا فرمائے، اللہ تعالی سلامت و خوش رکھے آمین!
اس پروگام کی لائیو کوریج اردو میڈیا گلوبل ٹی وی چودھری ارشد وحید صاحب، وائس آف اوسلو ریڈیو عزیز الرحمن صاحب، نور پاک میڈیا عامر لطیف بٹ صاحب، آپ سبکی کاوشوں کو سلام آپ سبکو اللہ تعالی جزائے خیر عطا فرمائے آمین!
پاک فوج زندہ باد پاکستان پائندہ باد 🇵🇰
(نَصْرٌ مِّن اللَّهِ وَفَتْحٌ قَرِيبٌ )
تحریر و خصوصی رپورٹ: انعام الحق سیٹھی آف لالہ موسی








