کراچی: ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں دو روزہ وقفے کے بعد سونے اور چاندی کی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ ہوگیا، جس کے باعث سونا اور چاندی مزید مہنگے ہوگئے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 32 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 98 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی، جس کے اثرات مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی دیکھنے میں آئے۔
مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت 3 ہزار 200 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 32 ہزار 336 روپے ہوگئی، جبکہ فی 10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 744 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 70 ہزار 658 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔
اسی طرح عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت 55 سینٹس اضافے کے بعد 52 ڈالر 45 سینٹس ہوگئی۔ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ چاندی 55 روپے مہنگی ہوکر 5 ہزار 723 روپے جبکہ فی 10 گرام چاندی کی قیمت 47 روپے اضافے کے بعد 4 ہزار 906 روپے ہوگئی۔







