پاکستان میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر کمی

0

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں ایک روز کے وقفے کے بعد سونے اور چاندی کی قیمتوں میں دوبارہ کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے اثرات پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹوں پر بھی پڑے۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 30 ڈالر کمی کے بعد 4 ہزار 161 ڈالر کی سطح پر آگئی۔

مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت 3 ہزار روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 38 ہزار 636 روپے ہوگئی، جبکہ فی 10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 572 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 76 ہزار 59 روپے کی سطح پر آگئی۔

اسی طرح عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت میں 50 سینٹس کی کمی ہوئی، جس کے بعد یہ 60 ڈالر 50 سینٹس کی سطح پر آگئی۔

پاکستان میں فی تولہ چاندی کی قیمت 50 روپے کمی کے بعد 6 ہزار 528 روپے جبکہ فی 10 گرام چاندی کی قیمت 43 روپے کمی کے بعد 5 ہزار 596 روپے ہوگئی۔

سونے کی قیمت: 4 لاکھ 38 ہزار 636 روپے فی تولہ
10 گرام سونا: 3 لاکھ 76 ہزار 59 روپے
چاندی کی قیمت: 6 ہزار 528 روپے فی تولہ
10 گرام چاندی:5 ہزار 596 روپے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں