عینا آصف 18 برس کی ہوگئیں، اداکارہ نے سالگرہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں

0

ویب ڈیسک | 28 ستمبر 2026
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف نوجوان اداکارہ عینا آصف نے اپنی 18ویں سالگرہ منائی اور اس موقع پر جشن کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔

اداکارہ نے اپنی سالگرہ کی پوسٹ میں مداحوں کو بتایا کہ وہ 18 سال کی ہوگئی ہیں۔ تصاویر میں عینا آصف خوشگوار موڈ میں نظر آئیں، جبکہ اس موقع پر انہوں نے سرخ رنگ کا سادہ لانگ ڈریس زیب تن کر رکھا تھا۔

سالگرہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر سامنے آنے کے بعد مداحوں کی جانب سے اداکارہ کو مبارکباد اور نیک تمناؤں کے پیغامات دیے جا رہے ہیں۔

عینا آصف نے کم عمری میں اداکاری کا آغاز کیا اور مختلف پاکستانی ڈراموں میں اپنی پرفارمنس کے ذریعے ناظرین کی توجہ حاصل کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں