پی ٹی آئی کا 27 ستمبر کو اسلام آباد کی جانب ممکنہ مارچ، لاہور میں 600 سے زائد کارکنوں کی فہرستیں تیار

0

لاہور میں پاکستان تحریک انصاف کے 27 ستمبر کو اسلام آباد کی جانب ممکنہ مارچ کے پیش نظر پولیس نے 600 سے زائد متحرک کارکنوں کی فہرستیں مرتب کرلی ہیں، جبکہ کارکنوں کے گھروں پر ڈور ناکنگ بھی شروع کر دی گئی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق لاہور میں 452 متحرک کارکنوں کے گھروں پر پولیس پہنچ چکی ہے اور انہیں امن و امان خراب نہ کرنے کی ضمانت دینے کے حوالے سے کارروائی کی جا رہی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتاری کے خدشے کے باعث متعدد کارکن روپوش بھی ہوگئے ہیں۔

پولیس کے مطابق صدر ڈویژن میں 122، ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں 111، کینٹ ڈویژن میں 142 جبکہ سول لائنز ڈویژن میں 77 کارکنوں کے گھروں پر پولیس نے ڈور ناکنگ کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ممکنہ مارچ کے دوران امن و امان خراب کرنے والے افراد کے خلاف قانونی کارروائی اور گرفتاری عمل میں لائی جائے گی۔

واضح رہے کہ 27 ستمبر کے ممکنہ احتجاج یا مارچ کے حوالے سے پی ٹی آئی کی سرگرمیوں کے پیش نظر لاہور میں پولیس کی جانب سے نگرانی اور کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

Disclaimer: This report is based on publicly available information and has not been independently verified.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں