ایران مخالف قرارداد کی حمایت سعودی عرب، اردن اور جاپان کو مہنگی پڑے گی، ایرانی ترجمان

0

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے سعودی عرب، اردن اور جاپان کو خبردار کیا ہے کہ ایران مخالف قرارداد کی حمایت کے انہیں نتائج بھگتنا پڑ سکتے ہیں۔

اسماعیل بقائی نے سرکاری ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ایران اور خلیجی ممالک کے درمیان مذاکرات کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ خطے کے مسائل کا حل بیرونی مداخلت کے بجائے باہمی بات چیت میں ہے۔

ایرانی ترجمان کے مطابق موجودہ صورتحال معمول کی نہیں بلکہ ایران حالتِ جنگ سے گزر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سمندری پابندیاں اور ناکابندی جنگی اقدامات کے مترادف ہیں، اس لیے ایران کی جانب سے ایسے اقدامات کو دفاعی تناظر میں دیکھا جائے گا۔

اسماعیل بقائی نے دعویٰ کیا کہ آبنائے ہرمز پر ایران کا مکمل کنٹرول برقرار ہے اور عالمی سطح پر ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کا ذمہ دار امریکا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے خلاف اقدامات کے نتائج متعلقہ ممالک کو برداشت کرنا ہوں گے، جبکہ موجودہ صورتحال میں تحمل کی گنجائش محدود ہوتی جا رہی ہے۔

Disclaimer: This report is based on publicly available and social media information and has not been independently verified.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں