پاکستان کے نامزد سفیر احمد امجد علی کی اسٹاک ہوم آمد، جلد سفارتی ذمہ داریاں سنبھالیں گے

0

اسٹاک ہوم: سویڈن اور فن لینڈ کے لیے پاکستان کے نامزد سفیر احمد امجد علی اسٹاک ہوم پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ جلد اپنی نئی سفارتی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ وہ سابق پاکستانی سفیر بلال حئی کی جگہ یہ ذمہ داریاں انجام دیں گے۔

احمد امجد علی پاکستان کے تجربہ کار سفارت کار ہیں۔ وہ اس سے قبل امریکا کے شہر لاس اینجلس میں پاکستان کے قونصل جنرل، عراق میں پاکستان کے سفیر، دبئی اور برطانیہ کے شہر بریڈ فورڈ میں قونصل جنرل جبکہ بنکاک، تھائی لینڈ میں ڈپٹی ہیڈ آف مشن کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔

اسٹاک ہوم روانگی سے قبل نامزد سفیر احمد امجد علی نے اسلام آباد میں صدر پاکستان آصف علی زرداری اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سمیت اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں بھی کیں۔

احمد امجد علی کی نئی تعیناتی ایسے وقت میں ہوئی ہے جب پاکستان اور سویڈن و فن لینڈ کے درمیان سفارتی، تجارتی اور باہمی تعاون کے تعلقات کو مزید آگے بڑھانے کے لیے سفارتی سطح پر رابطے جاری ہیں۔

**Disclaimer:** This report is based on publicly available information and has not been independently verified.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں