کراچی:ملکی اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث پاکستان میں بھی سونا مزید مہنگا ہوگیا ہے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 42 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد عالمی سطح پر سونا 4 ہزار 415 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گیا۔
عالمی قیمتوں میں اضافے کے اثرات پاکستان کی صرافہ مارکیٹ میں بھی نظر آئے، جہاں فی تولہ سونے کی قیمت میں 4 ہزار 200 روپے کا اضافہ ہوا۔ اضافے کے بعد ایک تولہ سونا 4 لاکھ 63 ہزار 936 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 3 ہزار 601 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد 10 گرام سونا 3 لاکھ 97 ہزار 750 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔
دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ملک میں فی تولہ چاندی 146 روپے مہنگی ہوکر 7 ہزار 111 روپے جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 125 روپے اضافے کے بعد 6 ہزار 96 روپے ہوگئی۔
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باعث زیورات خریدنے والے صارفین پر مزید مالی بوجھ پڑنے کا امکان ہے۔







