جاپان میں زلزلے کے دوران ڈاکٹروں نے مریض کو بچا لیا، ویڈیو وائرل

0

جاپان میں شدید زلزلے کے دوران اسپتال کے آپریشن تھیٹر میں موجود طبی عملے نے غیر معمولی بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے زیرِ علاج مریض کو محفوظ رکھا۔

28 جولائی کو جاپان کے جنوبی جزیرے کیوشو کے شہر کُماموتو میں 6.8 شدت کا زلزلہ آیا، جس کے جھٹکوں سے اسپتال کی عمارت اور آپریشن تھیٹر بری طرح لرزنے لگا۔

زلزلے کے وقت آپریشن تھیٹر میں چار مریضوں کی سرجری جاری تھی۔ اچانک شدید جھٹکے آنے سے آپریشن ٹیبل، طبی آلات اور دیگر سامان ہلنے لگا۔

طبی عملے نے فوری طور پر مریض کو محفوظ بنانے کے لیے اس کے گرد حفاظتی حصار بنا لیا۔ کچھ ڈاکٹرز نے آپریشن ٹیبل کو مضبوطی سے تھامے رکھا جبکہ دیگر عملے نے ہلنے والے آلات کو قابو میں رکھنے کی کوشش کی۔

شدید جھٹکوں کے باوجود ڈاکٹروں نے آپریشن کا عمل جاری رکھا اور مریض کو اکیلا نہیں چھوڑا۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق زلزلے کے وقت جاری چاروں آپریشن کامیابی سے مکمل کیے گئے۔

زلزلے کے دوران ریکارڈ کی گئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس میں طبی عملے کو اپنی حفاظت سے زیادہ مریض کی سلامتی کو ترجیح دیتے دیکھا جاسکتا ہے۔

واقعے نے جاپانی طبی عملے کی پیشہ ورانہ مہارت، ہمت اور مشکل حالات میں ذمہ داری کا شاندار مظاہرہ پیش کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں