جماعت اسلامی کا ملک گیر احتجاج، 510 مقامات پر دھرنے

0

کراچی: جماعت اسلامی نے پیٹرولیم لیوی، اضافی ٹیکسز اور بجلی کی مہنگائی کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کیا۔ جماعت اسلامی کے مطابق کراچی، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، کوئٹہ سمیت مختلف شہروں میں 510 اہم مقامات پر احتجاجی سرگرمیاں ہوئیں، جس کے باعث متعدد شاہراہوں پر ٹریفک بھی متاثر ہوئی۔

کراچی میں شاہراہ فیصل سمیت کئی بڑی سڑکوں پر کارکنوں نے دھرنے دیے، جبکہ خیبرپختونخوا میں مختلف موٹرویز اور اہم شاہراہوں پر احتجاج کیا گیا۔ دیگر شہروں میں بھی مظاہرین نے حکومت سے پیٹرولیم لیوی اور اضافی ٹیکسز میں کمی کا مطالبہ کیا۔

جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن نے احتجاجی مرحلے کے بعد اگلے مرحلے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 9 اگست کو کراچی، پشاور اور کوئٹہ میں گورنر ہاؤسز جبکہ لاہور میں وزیراعلیٰ ہاؤس کے باہر دھرنے دیے جائیں گے۔

حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ احتجاج اس وقت تک جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب تک پیٹرولیم لیوی، اضافی ٹیکسز اور بجلی کی قیمتوں میں کمی نہیں کی جاتی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں