
سفارت خانۂ پاکستان اوسلو میں تعینات ہونے والے تمام سفیرانِ پاکستان نے ہمیشہ پاکستانی کمیونٹی کی خدمت اور پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کے لیے قابلِ قدر کردار ادا کیا ہے۔




الحمدللہ ہر آنے والے سفیر نے اپنی ذمہ داریوں کو احسن انداز میں نبھانے اور کمیونٹی کے مسائل کے حل کے لیے بھرپور کوشش کی ،
بطور صحافی کمیونٹی نمائندہ ہر دم خدمت حلق کے جذبے سے سرشار میرا مختلف سفیران اداروں اور پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ مسلسل رابطہ رہا ہے، اس دوران میں نے محترمہ سعدیہ الطاف قاضی صاحبہ کی خدمات کو نہایت قریب سے دیکھا، انہوں نے اپنے دورِ تعیناتی میں پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ بہترین تعاون کیا، ہر ممکن رہنمائی فراہم کی پاکستان اور ناروے کے درمیان خوشگوار تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں اپنا مثبت کردار ادا کیا ۔
محترمہ کی ان خدمات خلوص اور عوامی رابطوں کو ہمیشہ انعام قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے گا، ہم انکی تمام کاوشوں کو فراموش نہیں کر سکتے، بلکہ ہم دل کی گہرائیوں سے انہیں سلامِ عقیدت اور خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں ،
اللہ تعالیٰ محترمہ سعدیہ الطاف قاضی صاحبہ کو صحت سلامتی عزت اور مزید کامیابیوں سے نوازے، محترمہ جہاں بھی اپنی نئی ذمہ داریاں انجام دیں اللہ تعالیٰ انہیں ہر میدان میں کامیابی عزت اور کامرانی عطا فرمائے ،
محترمہ کی ناروے سے ٹرانسفر اور نئی تعیناتی کے موقع پر پوری پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں، اور محترمہ کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں ،
پوری پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے محترمہ سعدیہ الطاف قاضی صاحبہ کو محبت احترام اور نیک خواہشات کے ساتھ سلامِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔
پاکستان ہمیشہ زندہ باد!
تحریر: انعام الحق سیٹھی آف لالا موسی







