منگل کی شب اورماڑہ کے قریب گہرے سمندرمیں گرکرتباہ ہونے والے کارگوطیارے کی تلاش و بچائو آپریشن کا دائرہ مزید وسیع کردیاگیا،حادثے کا مقام لگ بھگ 3ہزارمیٹر(10ہزارفٹ)گہرا،ریکوری انتہائی پیچیدہ اور صبر آزما ثابت ہورہی ہے۔
لہروں،تندوتیزہواوں کے دوران جمعرات کوتیسرے روزپاک بحریہ اورپاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی سمیت دیگراداروں کی جانب سے بیک وقت سالویج سرچ اور ریسکیوآپریشن جاری رہا،بدقسمت طیارے کے کاک پٹ عملے اوربلیک باکس کوتلاش نہیں کیاجاسکا۔
سمندرمیں بلیک باکس تک رسائی کے بعدطیارہ ساز کمپنی کے زیرنگرانی ڈی کوڈ کرنے بیرون ملک بجھوایاجائیگا،ماہرین کا خیال ہے کہ زیادہ گمان یہ ہے کہ گرنیوالے طیارے کے فیوزلاج(پیٹا)اورکیبن سمیت دیگرحصہ سمندرمیں کہیں موجود ہیں،مگرجس تیزی سے گرنیوالے ہوائی جہازکابلندی کم تناسب کم ہوا،اورجس رفتارسے وہ سطح آب سے ٹکرایاہوگا،اس میں جہازکے ڈھانچے کے سلامت ہونے کے امکانات کافی محدود ہیں۔







