ناروے میں پاکستانی ورثے کے متعلق خوبصورت لوک میلے کا انعقاد

0

اوسلو میں پاکستانی سفارت خانے کے تحت 8 جون 2026 کو پاکستان کے مغل ورثہ کے 500 سال کی یاد میں ایک ثقافتی سفارت کاری شام کے ذریعے مغل سلطنت کی شاندار اور پائیدار میراث کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ایک شاندار لوک میلے کا انعقاد کیا گیا۔

تقریبات کا آغاز سینماکیٹ میں ایک خصوصی فلم کی نمائش سے ہوا، جس کے بعد سفارت خانے میں عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔ مہمانوں کے ساتھ موسیقی کی براہ راست پرفارمنس اور مغل دور کی شاندار فنکارانہ، تعمیراتی اور ثقافتی کامیابیوں کو اجاگر کرنے والے مغلوں سے متاثر فن پاروں اور روایتی آلات کی ایک نمائش کا اہتمام بھی کیا گیا۔

تقریب کے ذریعے اس بات پر زور دیا گیا کہ کس طرح مغلوں کی میراث پاکستان کے ثقافتی منظر نامے کی تشکیل جاری رکھے ہوئے ہے اور ہماری زبان، موسیقی، کھانوں، دستکاری اور اجتماعی یادداشت میں اس کی جھلک نظر آتی ہے۔

اس موقع پر سفارتی کور کے اراکین، اراکین پارلیمنٹ، تعلیمی اداروں اور تھنک ٹینکس کے نمائندوں، نارویجن پارلیمنٹ میں پاکستان فرینڈ شپ گروپ کے چیئر اور اراکین، پاکستانی نارویجن کمیونٹی کے اراکین اور میڈیا کے نمائندوں کے ایک معزز اجتماع نے شرکت کی۔

پروگرام کے اختتام پر شاندار ضیافت کا انتظام موجود تھا ۔

اس شاندار تاریخی موقع پر پاکستانی سفارت کار محترمہ سعدیہ الطاف قاضی صاحبہ نے مہمانوں کی تشریف آوری پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں