
مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سخت ترین پامالی ,نہتے کشمیری بہن بھائیوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑنے اور بھارت میں اکلییتوں کے حقوق غصب کرنے پر اوسلو (ناروے) میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی آمد پر پارلیمنٹ کے باہر بڑا پر امن احتجاجی مظاہرہ ریکارڈ کروایا گیا جس میں سینکڑوں کی تعداد میں مردوں، عورتوں، بوڑھوں اور بچوں نے شرکت کی۔
آج کے اس پر امن احتجاجی مظاہرے میں سینکڑوں افراد نے متحد ہو کرانسانی حقوق, دیر پا امن اور پائیدارانصاف کے حصول کے لیے
آواز اٹھائی۔









اس موقع پر مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیر کے لیے انصاف، احتساب اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خاتمے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ مظاہرے میں مسئلہ کشمیر پر عالمی توجہ کے خواہاں لوگوں کے خدشات اور مطالبات کو اجاگر کیا گیا۔







