اوسلو: (ناروے)معرکہ حق کی شاندار فتح پر سفارت خانہ پاکستان اوسلو میں پہلی سالگرہ کی پر وقار اور خوبصورت تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

اس خوبصورت تقریب میں سفیر پاکستان محترمہ سعدیہ الطاف قاضی صاحبہ کے ہمراہ مختلف تنظیموں کے عہدیداران, علماء کرام سمیت شہر کی معزز شخصیات نے شرکت کی۔











آج کی اس خوبصورت تقریب معرکہ حق کی پہلی سالگرہ کے موقع پر سفیر پاکستان محترمہ سعدیہ الطاف قاضی صاحبہ کی موجودگی میں کیک کاٹا گیا اس کے ساتھ ساتھ قومی ترانہ اور ملی نغمے بھی پیش کیے گئے۔
محترمہ سعدیہ الطاف قاضی صاحبہ نے اپنی تقریر میں کہا کہ ھم نے ھر محاذ پر دشمن کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور کامیابیاں حاصل کیں اور تقریب کو کامیاب بنانے میں اپنے سٹاف اور مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔







