اوسلو شہر کی معروف سماجی شخصیت جناب محترم شیخ فواد انور صاحب آف جلالپور جٹاں کے گھر انکی عزیزہ مرحومہ خوش دامن کی وفات پر تعزیت کے لیے حاضری

0

اوسلو شہر کی معروف سماجی شخصیت جناب محترم شیخ فواد انور صاحب آف جلالپور جٹاں کے گھر انکی عزیزہ مرحومہ خوش دامن کی وفات پر تعزیت کے لیے حاضری دی۔

اس موقع پر نوشک آٹو سینٹر اوسلو کے ایم ڈی جناب محترم حاجی شیخ محمد آفتاب صاحب اور شیخ فواد انور کے فرزند بھی موجود تھے۔

بعد ازاں جلالپور جٹاں میں اوسلو مرکز المسلمین ہاگنستواہ کے سابقہ صدر جناب محترم راجہ محمد سلیم صاحب سے ملاقات ہوئی اور انکی والدہ مرحومہ کے انتقال پر اظہارِ تعزیت باقی مرحومین کے لیے اجتماعی دعا فرمائی۔

اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ تمام مرحومین کے درجات بلند فرمائے انکے آخری سفر کو آسان فرمائے اور تمام لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے آمین!

تحریر و رپورٹ: انعام الحق سیٹھی آف لالہ موسٰی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں