غزہ:اسرائیل کی طرف سے جبالیہ پناہ گزین کیمپ میں انسانیت کی بدترین تذلیل سامنے آئی ہے، اسرائیلی فوج نے 2 سو کے قریب فلسطینیوں کو گرفتار کر نے نیم برہنہ کر دیا۔
امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق متعدد فلسطینیوں کے تمام کپڑے اتروا دیے۔
گرفتار افراد میں زیادہ تر مرد تھے جبکہ ایک بچہ بھی ان کے ساتھ دیکھا گیا، انہیں نیم برہنہ حالت میں کیمپ کے ملبے پر کئی گھنٹے تک سردی میں بٹھائے رکھا، جبکہ صیہونی فوج کے سپاہی نیم برہنہ بے بس افراد کی تصاویر بناتے رہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق فلسطینی جبالیہ پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی حملے سے بچنے کے لیے محفوظ مقام پر جانے کی کوشش کر رہے تھے۔