محبت و اخوت سے بھرپور حسین شام اپنے پیاروں کے نام

0

ناروے کے معروف مذہبی سماجی اور ہر دل عزیز شخصیت انعام الحق سیٹھی آف لالہ موسیٰ۔کے گھر ہاگن ستواہ میں آج بروز ہفتہ 8 نومبر ایک نہایت ہی پرخلوص اور محبت سے لبریز خوشیوں سے بھرپور حسین شام کا اہتمام کیا گیا۔

اس روحانی و سماجی محفل کو انعام الحق سیٹھی نے اوسلو میں خدمتِ خلق اور محبت کے جذبے سے سرشار احباب کے ایک حسین گلدستے سے مزید خوبصورت بنا دیا۔ اس پر تکلف تقریب کے مہمانِ خصوصی صدر تحریک کشمیر ناروے سید شاہ حسین کاظمی صاحب کہ بڑے بھائی جان پاکستان سے تشریف لائے، جناب محترم سید اختر علی شاہ کاظمی صاحب تھے، جنكى آمد کے موقع پر انعام الحق سیٹھی صاحب اور چوہدری رفاقت علی صاحب نے پھولوں کا گلدستہ ان کی خدمت میں پیش کیا، معزز مہمانِ کے اعزاز میں خصوصی ضیافت کا اہتمام بھی کیا گیا-اس پيار بھری محفل میں شرکت کرنے والی نمایاں ناروے اوسلو شہر کی مشہور و معروف شخصیات میں جو پیارے بھائی شامل تھے، اسلامک کلچرل سنٹر آلنہ اوسلو کے امام و خطیب
استاد جناب مولانا مفتی محمد اسجد عمران صاحب ،
الخدمت یورپ کے سینئر رہنما جناب چوہدری رفاقت علی صاحب، اسلامک کلچرل سنٹر آلنہ کے امیر جناب چوہدری ناہید اسلم صاحب، صدر تحریک کشمیر ناروے جناب سید شاہ حسین کاظمی صاحب، پٹرولیم انجینئر جناب چوہدری سعد صاحب، جنرل سیکرٹری تحریک کشمیر ناروے جناب چوہدری حاجی محمد ناصر صاحب، پاک فورم ناروے کے صدر جناب راجہ عاشق حسین صاحب آف گجرہان، اوسلو میں سوشل میڈیا کے ابھرتے ہوئے ہر دل عزیز ستارے جناب مرزا محمد عمران صاحب ، پاک ناروے فورم کے سینیئر رہنما جناب چوہدری قمر عباس ٹوانہ صاحب آف لالہ موسیٰ، اور سیٹھی صاحب کے چھوٹے بھائی جناب ظفر الحق سیٹھی صاحب آف لالہ موسیٰ پیاری محفل میں سب بھائیوں نے خوب انجوائے کیا، جس محفل میں جلیل القدر علمائے کرام اور باقی دینی شخصیات ایک ہی چھت تلے جمع ہوں تو یہ محفل یقیناً روحانی مسرت اور عقیدت کا حسین منظر پیش کرتی ہے۔

آخر میں مولانا مفتی محمد اسجد عمران صاحب نے انعام الحق سیٹھی صاحب اور انکے اہلِ خانہ باقی پوری امتِ مسلمہ کے لیے اجتماعی دعا فرمائی۔اللہ انکی تمام نيک دعاؤں کو اپنی بارگاہ الہی میں قبول و منظور فرمائےآمین! اے اللہ! آجکے دن جو بھی خیر برکت خوشی بخشش شفا عافیت رزق کی فراوانی اور دعا کی قبولیت تُو نے تقسیم فرمائی ہے، تو ہمیں ان سب میں سب سے زیادہ حصہ اور نصیب عطا فرما بے شک تُو ہر چیز پر قادر ہے آمین! برحمتك یا ارحم الراحمین، اللہ تعالیٰ ان سب احباب کو اپنی حفظ و امان میں رکھے آمین! انکی خدمات کو قبول اور جزائے خیر عطا فرمائے آمین!

میزبان انعام الحق سیٹھی آف لالہ موسیٰ نے تمام معزز مہمانوں کا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا-اس خصوصی تقریب كى میڈیا کوریج کے فرائض مرزا محمد عمران صاحب، اور نمائندہ خصوصی نور پاک میڈیا عامر لطیف بٹ اوسلو ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں