اسٹاک ہوم میں گلشن یاد فیض احمد فیض کی ایک شاندار ہال میں پر وقار ادبی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں فیض احمد فیض کی صاحبزادی محترمہ منیزہ ہاشمی نے شرکت کی۔

محترمہ سارہ نے نظامت کے فرائض بڑی خوبصورتی سے نبھایں۔
محترمہ منیزہ ہاشمی، جو اس وقت یورپ کے دورے پر ہیں، نے اپنی کتاب Conversation with My Father کی رونمائی بھی کی۔

اس پروگرام کے چیف آرگنائزر سماجی و سیاسی شخصیت لیاقت علی خان تھے۔ اس خوبصورت تقریب میں مقامی شعراء کے علاوہ پاکستان سے آئے ہوئے شاعر اور ادیب جناب ملک اعظم نے بھی شرکت کی اور فیض احمد فیض کو اپنے الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور سماجی و سیاسی شخصیات جناب لیاقت علی خان اور چوہدری ظفر اقبال کو اجرک پیش کی۔
اس تقریب کی مہمان خصوصی محترمہ منیزہ ہاشمی تھیں وہ اس موقع پر پاکستان سے خصوصی طور پر تشریف لائی تھیں, مہمان خصوصی محترمہ منیزہ ہاشمی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اپنی کتاب ’’کنورسیشنز ود مائی فادر‘‘ کی رونمائی کی۔
یہ کتاب فیض احمد فیض کے اپنے بچوں کے نام لکھے گئے خطوط پر مشتمل ہے، جو ایک باپ اور اس کے بچوں کے درمیان محبت، جذبات اور بندھن کی خوبصورتی سے عکاسی کرتے ہیں۔ محترمہ منیزہ ہاشمی نے ان خطوط کو انتہائی جذباتی انداز میں بیان کرتے ہوئے کہا کہ یہ صرف خط نہیں بلکہ اپنے والد کے ساتھ روحانی گفتگو ہے۔ چند مقامی شاعر وں نے بھی فیض احمد فیض کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کی زندگی پر روشنی ڈالی۔










آخر میں لیاقت علی خان جو کہ اس پروگرام کے چیف آرگنائزر بھی تھے، نے اپنی پوری ٹیم اور تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔







