آج کی حسین شام چوہدری ظہیر اصغر كائرہ صاحب کے نام

0

اوسلو : اوسلو (ناروے)آج کی شام پاکستان پیپلزپارٹی گجرات کے رہنما معزز مہمان جناب چوہدری ظہیر اصغر کائرہ صاحب کے اعزاز میں ایک نہایت خوبصورت اور یادگار محفل سجائی گئی۔

ناروے کی تاریخ کے سب سے بڑے بزنس مین چوہدری نواز مرحوم آف چنڈالہ کے چھوٹے بھائی،جناب چوہدری پرویز اختر صاحب آف چنڈالہ کی رہائش گاہ پرایک شاندار سپیشل ڈنر کا اہتمام کیا گیا،اس خوبصورت تقریب میں اوسلو اور گردونواح کی ممتاز شخصیات, بزنس کمیونٹی کے معروف افراد اور دوست احباب نے بھرپور شرکت کی،جو شرکاء اس تقریب میں شامل تھے ان میں حاجی شیخ نعیم صاحب آف لالہ موسی، چوہدری جہانگیر صاحب آف شاہجہان، چوہدری حاجى آصف علی چنڈالہ صاحب، چوہدری طارق چنڈالہ صاحب، میاں عبدالخالق صاحب، شیخ سجاد صاحب آف لالہ موسی، چوہدری شبیر حسین صاحب، چوہدری طاہراکرم صاحب ٹھیکریاں، جواد طارق شیخ صاحب،نائب صدر جماعت اہلسنت ناروے خالد محمود شیخ صاحب، چوہدری ظفر نواز حقیقہ صاحب، طارق محمود شیخ صاحب ڈائریکٹر گو فلائی اوسلو، نوشک آٹو سینٹر اوسلو کے ڈائریکٹر حاجی محمد آفتاب شیخ صاحب، چوہدری محمد اسلم صاحب آف چنڈالہ، فروگنر کروہ ریسٹورنٹ کے سینیئر رہنماؤں میں چوہدری محمد افضل صاحب آف پسوال چوہدری قمر صاحب آف پسوال چوہدری اشفاق احمد صاحب آف چنڈالہ اور دیگر معزز حضرات شامل تھے۔

یہ شام محبت جو ہم سبکے لیے خلوص اور باہمی احترام کی بہترین مثال بن گئی پیارے بھائی جان چوہدری پرویز اختر صاحب کی میزبانی واقعی قابلِ تعریف تھی جنہوں نے اس محفل میں اپنے نہایت قابل احترام ہیرے جیسے بھائیوں کو ایک جگہ جمع کیا،اللہ تعالیٰ سبکو ایسے خوشگوار لمحات بانٹنے اور آپس میں محبت کے ساتھ ملنے کی توفیق عطا فرمائے۔

اللہ رب العزت سبکو سلامت رکھے خوش رکھے اپنی حفظ و امان میں رکھے, اللہ جزائے خیر عطا فرمائے آمین!

تحریر و رپورٹ: انعام الحق سیٹھی لالہ موسی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں