ناروے کے شہر اوسلو میں فیض احمد فیض کی شاعری سیمینار اور شاندار مشاعرے کا انعقاد

0

دریچہ اوسلو اینڈ رسورس سینٹر فار نارویجن پاکستانی وومن کہ زیر اہتمام فیض احمد فیض کی خوبصورت شاعری سیمینار اور شاندار مشاعرے کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

نظامت

اس شاندار پروگرام میں نظامت کے فرائض سید ندیم حسین سرانجام دے رہے ہیں۔

مہمان خصوصی

اس خوبصورت ادبی شام کو چار چاند لگانے کے لیے دختر فیض احمد فیض منزہ ہاشمی اور سفیر پاکستان محترمہ سعدیہ الطاف قاضی صاحبہ بطور مہمان خصوصی تشریف لا رہی ہیں۔

خصوصی آمد

اس خوبصورت ادبی بزم کی رونقیں دوبالا کرنے کے لیے محترمہ صدف مرزا (ڈنمارک ) خصوصی طور پر تشریف لا رہی ہیں۔

مقررین محفل

اس خوبصورت محفل میں جو مقررین اپنے اپنے خطابات پیش کریں گے ان میں جمشید مسرور, صدف مرزا, فرح تبسم, منزہ ہاشمی, سفیر پاکستان محترمہ سعدیہ الطاف قاضی صاحبہ شامل ہیں۔

مقام و تاریخ پروگرام مشاعرہ و ادبی سیمینار

یہ شاندار ادبی پروگرام رومن سینے اوسلو میں 11 اکتوبر بروز ہفتہ 16:30 بجے سہ پہر اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ پیش کیا جائے گا۔

نظامت کار مشاعرہ

مشاعرے کے دوران نظامت کے فرائض خوبصورت ادبی شخصیت مینا جی سرانجام دیں گی۔

شعرائے کرام

مشاعرے میں اپنے فن کا جادو جگانے والے شعرائے کرام جمشید مسرور, فیصل ہاشمی, ضمیر طالب, مینا جی, سونیا خان, رابعہ سیماب روحی, آفتاب وڑائچ, آصف ملک، رائے بھٹی، فرح تبسم، سکھ دیو سنگھ، ڈاکٹر ندیم حسین، طلت بٹ، شبانہ اقبال، اسلم میر ،سلیم زیدی، حیدر حسین سید، نرمل بھرم جاری، فواد شاہ، جان دتا، صدیق راجہ، بشارت خان، ڈاکٹر سیف الرحمن, صدف مرزا اورادریس لاہوری ہیں۔

متمنی شرکت پروگرام

ڈاکٹر ندیم حسین (صدر دریچہ اوسلو)
92861121
محمد ادریس سیکرٹری جنرل
93000816
مینا جی (صدر رسورس سینٹر فار نارویجن پاکستانی وومن) 40095072

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں