اوسلو پارلیمنٹ کے باہر فلسطین سےاظہار یکجہتی کے لیے تحریکِ کشمیر ناروے کے تعاون سے فلسطین کمیٹی ناروے کی جانب سے ایک پرامن مظاہرہ منعقد کیا گیا۔
اس مظاہرے میں مذہبی, سیاسی, سماجی و فلاحی تنظیموں کے نمائندوں کے ساتھ ساتھ خواتین و بچے اور مرد بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔















شرکاء نے فلسطین کے مظلوم عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور انکے حقِ خودارادیت کے لیے آواز بلند کی, فلسطینی شہداء کے نام پکار کر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا گیا، اور انکی بلندیٔ درجات کے لیے دعائے خیر کی گئی, اللہ تمام شہداء کی شہادتوں کو اپنی بارگاہ الہی میں قبول و منظور فرمائے آمین اللہ ان سبکے درجات کو بلند فرمائے آمین.اور اس گھٹیا بھیڑیے اسرائیل کو اللہ نیست و نابود فرمائے اور جو باقی کے تمام شیطان اسکے ساتھ مل کر شیطانی کر رہے ہیں اللہ ان سبکو بھی اس اسرائیل کے ساتھ نیست و نابود فرمائے آمین!
تمام شرکاء نے ناروے کی گورنمنٹ سے مطالبہ کیا کہ اسرائیل کے ساتھ اپنے تمام ٹریڈ کہ معاملات جو ہیں وہ بند کیے جائیں اور فلسطین کے حق میں نعرے لگائے گئے۔آخر میں فلسطین کمیٹی ناروے نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ فلسطین کی آزادی تک یہ جدوجہد جاری رکھی جائے گی انشاءاللہ آمین!
تحریر و رپورٹ انعام الحق سیٹھی آف لا لہ موسی







