
اوسلو کی معروف مذہبی شخصیت، مشکات حج و عمرہ کے سینئر رہنما حافظ محمد اسلم حق صاحب کے صاحبزادے محمد بلال حق کی شادی محترم پیارے بھائی طلت کھوکھر صاحب کی صاحبزادی کے ساتھ بخیر انجام پائی۔
شادی کی پرمسرت تقریب بروز جمعۃ المبارک 3 ستمبر کو اوسلو کے مقامی شادی ہال میں منعقد ہوئی تقریب کا باقاعدہ آغاز قران مجید فرقان حمید کی تلاوت سے ہوا جس کی سعادت حافظ محمد اسلم حق صاحب نے بذات خود حاصل کی۔
اس موقع پر انہوں نے نو عروس جوڑے اور انکی نئی زندگی کے لیے اجتماعی دعا فرمائی کہ یہ نکاح امتِ محمدیہ اور خاندانوں میں خوشی, اتحاد اور برکت پیدا فرماۓ اللہ پاک انہیں نیک اور صالح اولاد سے نوازۓ، خیر و برکت اور خوش بختی کا ذریعہ بناۓ، دونوں والدین کی آنکھوں کی ٹھنڈک اور دین کے خدمتگار ہوں، انکے گھروں کو جنت کا نمونہ بناۓ اور آپس میں عزت اعتماد اور وفاداری عطا فرماۓ
آمین ثمہ آمین!

اس خوبصورت تقریبِ سعید میں دونوں فیملیز کے عزیز و اقارب, دوست احباب, فلاحی تنظیموں کے ذمہ داران, علمائے کرام اور مختلف مذہبی و سماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
























انعام کی بھی دل سے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس جوڑے کو اپنی رحمتوں اور برکتوں سے نوازے اور ہمیشہ انہیں باہمی محبت و سکون ایک دوسرے کے لیے خوشگوار زندگی عطا کرے آمین!









تحریر و رپورٹ: انعام الحق سیٹھی آف لالہ موسی








