ایشین اردو سوسائٹی آف سویڈن کی طرف سے سالانہ خوبصورت مشاعرے کا انعقاد کیا گیا
خوبصورت تقریب کا آغاز باقاعدہ تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کی سعادت فاروق خالد نے حاصل کی, اس موقع پر حمد باری موسیٰ کاظمی شاہ نے پیش کی۔
پروگرام کی نظامت اردو ایشین سوسائٹی کے بانی، ادیب اور شاعر جمیل حسن نے بڑی عمدگی سے سر انجام دی۔
یہ خوبصورت پروگرام دو حصوں پر مشتمل تھا ،اس پروگرام کے پہلے حصے میں سیمینار “امن عامہ اور ہمارے فرائض” جبکہ کہ دوسرے حصے میں شاعری کی تقریب منقعد کی گئی ، اس تقریب میں سماجی، سیاسی، انسانی حقوق کی شخصیات کے ساتھ ساتھ ادیبوں، دانشوروں اور مقامی شعراء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ویسے بھی جب جمیل حسن کسی تقریب کا اہتمام کرتے ہیں تو اس میں باذوق لوگوں کی شرکت کو یقینی بناتے ہیں
تقریب میں سویڈش معززین میں آنا شارلوت اینڈرسون ،رولیف برموے اور کشمیری رہنما چوہدری ظفر اقبال کے علاوہ بہت سے دیگر مغززین نے شرکت فرمائی ،کشمیری رہنما نے اپنے خطاب میں فرمایا کہ وہ پاکستان میں سلاب سے متاثرہ عوام کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں اور ہم جس ملک میں رہیتے ہیں اس ملک کے قوانین کا احترام کرنا ہم پر لازم ہے ۔
تقریب کی خوبصورتی کو آگے بڑھاتے ہوئے ایمنول راتق نے اپنے پیغام میں امن پر زور دیا اور کہا کہ دنیا میں امن ہونا چاہیے۔
اس موقع پر شعرائے محفل نے اپنا اپنا کلام سنایا اور حاضرین محفل سے خوب داد وصول کی جن میں بالخصوص محترمہ روحی سیماب، محترمہ شہناز انجم، افتخار ثاقب، ملک ایوب، شکیل احمد، اور ابرار مرزا شامل ہیں۔
،تقریب میں رفیق مہناس ، خواجہ ابوبکر اور محمود مرزا نے خصوصی طور پہ شرکت فرمائی ،آخر میں سلطان محمود اور عدنان جمیل نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔












