چودھری احمد زاہد صاحب رشتہ ازواج میں منسلک ہو گۓ

0

اوسلو : (ناروے) معروف سماجی و سیاسی شخصیت صدر جماعت اہلسنت ناروے جناب چودھری زاہد اسلم صاحب کے صاحبزادے چودھری احمد زاہد کی شادی کی پرمسرت تقریب مقامی میرج ہال اوسلو میں منعقد ہوئی۔

تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک سے ہوا جسکی سعادت جماعت اہلسنت کے امام جناب قاری محمود الحسن صاحب نے حاصل کی دعا اور نصیحت کے فرائض امام و خطیب جماعت اہلسنت جناب سید نعمت علی شاہ بخاری صاحب نے ادا کیے تقریب میں دونوں خاندانوں کے عزیز و اقارب دوست احباب سماجی و سیاسی شخصیات، علما کرام اور مختلف مکاتبِ فکر کے نمائندوں نے شرکت کر کے محفل کو رونق بخشی۔

شرکائے تقریب نے نو بیاہتا جوڑے کو نیک تمناؤں اور دعاؤں سے نوازا اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ اس جوڑے کو اپنی رحمتوں اور برکتوں سے نوازے اور دونوں خاندانوں کو خوشیوں بھری زندگی عطا فرمائے آمین میری طرف سے بچوں کی شادی پر دونوں خاندانوں کو دلی مبارک باد۔

تحریر: انعام الحق سیٹھی آف لالہ موسی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں