اوسلو : ناروےمیں ووایج آف کریشن کے تحت آرگنائزر ساجدہ اور نیہا اکرام کی طرف سے
شاندار فیشن شو کا انعقاد کیا گیا جس کے چرچے زبان زد عام ہیں۔
اس خوبصورت فیشن شو میں ماڈلز نے پاکستانی ملبوسات اور جیولری زیب تن کر رکھی تھی، ماڈلز نے اس فیشن شو میں اپنے خوبصورت فن کا مظاہرہ کیا۔ آرگنائزر ساجدہ اور نیہا اکرام نے اپنی بہترین کری ایٹیو صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس فیشن شو کو انٹرنیشنل لیول پر ریکگنائز کروایا۔
رنگ برنگی روشنیوں کے اس خوبصورت پروگرام کی سب سے اہم بات یہ تھی کہ اس میں ناروے کی شہزادی مارٹا لوئیس، ان کے خاوند ڈورک وریٹ اور ناروے میں پاکستانی سفیر محترمہ سعدیہ الطاف قاضی صاحبہ میں خصوصی شرکت فرما کر اس پروگرام کو شاندار کامیابی سے دوچار کیا، ان معزز شخصیات سمیت مختلف ملکوں کے ایمبیسڈرز بھی شریک ہوئے جن میں بالخصوص مراکش، دبئی، فلسطین اور پرتگال شامل ہیں۔




اس خوبصورت پروگرام میں جلوہ افروز سفیر پاکستان محترمہ سعدیہ الطاف قاضی صاحبہ نے کہا کہ اس شاندار فیشن شو کے انعقاد پر میں نیہا اکرام مبارکباد پیش کرتی ہوں جنہوں نے اس فیشن شو کے ذریعے پاکستان کی بہترین ثقافت کو اجاگر کرنے میں مثبت کردار ادا کیا، انہوں نے مزید کہا کہ اس خوبصورت فیشن شو میں شرکت کر کے مجھے فخر محسوس ہو رہا ہے۔
اس موقع پر شاہی شہزادی مارٹا لوئیس نے فیشن شو کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیشن شو میرے لیے حیرت انگیز تھااور مجھے خوشی ہے کہ میں آج اس کا حصہ ہوں، ان کے خاوند ڈورک وریٹ نے کہا کہ فیشن شو بہت اچھا تھا اور ہمیں ڈفرنٹ پاکستانی فیشن شو دیکھ کر اچھا لگا۔







