0

3ماہ کے لیے بجلی کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے اضافہ متوقع

اسلام آباد: آئندہ 3ماہ کیلیے بجلی کی قیمتوں میں4 روپے 40 پیسے اضافہ متوقع ہے جب کہ وزارت توانائی نے نیپرا میں درخواست دائر کر دی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق نیپرا14 فروری کودرخواست کی سماعت کرے گا، بجلی کی قیمت میں نیااضافہ سہ ماہی ایڈجسٹمٹ کی مد میں کیا جائے گا، اس سے صارفین پر 82ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

وزارت توانائی کی درخواست کے متن کے مطابق فیسکو نے 9ارب 44 کروڑ، پیسکو نے 11ارب 60کروڑ، میپکو نے 15ارب، لیسکو نے15ارب 10 کروڑ،کیسکو نے10ارب کا اضافہ مانگاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں