ناروے کا قومی دن ہر سال 17 مئی کو منایا جاتا ہے1814 وہ خوبصورت دن تھا جب ناروے کا آئین تخلیق کیا گیا جس کے بعد ناروے کو ایک آزاد مملکت قرار دیا گیا ایک قومی یادگار جسے بھرپور ملی جوش و جذبے سے منایا جاتا ہے
آج کے دن اسکول کے بچے پریڈ کرتے ہیں، قومی ترانے گائے جاتے ہیں، اور لوگ روایتی لباس پہنتے ہیں جس سے ان کی قومی ثقافت نمایاں ہوتی ہے ۔
17 مئی قومی دن کے حوالے سے ایک شاندار پریڈ کا انعقاد کیا جاتا ہے, اس سلسلے میں ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں سب سے بڑی پریڈ کا انتظام کیا جاتا ہے، جس میں تقریباً 100,000 لوگ شرکت کرتے ہیں, پریڈ کے شرکاء مارچ کرتے ہوئے شاہی محل کے سامنے سے گزرتے ہیں شاہی خاندان کے افراد شاہی محل کی بالکونی سے مارچ کرنے والے لوگوں کا شاندار استقبال کرتےہیں۔
17 مئی قومی تہوار کے موقع پر لوگ اپنے اہل خانہ اور دوستوں کے ساتھ مل کے محفلیں جماتے ہیں ، اچھا کھانا کھاتے ہیں، میوزک سے لطف اندوز ہوتے ہیں ڈانس کرتے ہیں اور طرح طرح کے کھیل کھیلتے ہیں, آج کا دن بچوں کے لیے خاص اہمیت کا حامل ہوتا ہے، اس قومی تہوار کے موقع پر بچے سب سے زیادہ خوش ہوتے ہیں کیونکہ انہیں بہت ساری آئس کریم کھانے کو ملتی ہے۔
17 مئی قومی تہوار کے موقع پر ناروے کے لوگ اپنی آزادی اور ثقافت کا جشن مناتے ہیں یہ ایک خوشگوار اور رنگین دن ہوتا ہے جس میں ہر کوئی شامل ہو سکتا ہے۔
اس قومی تہوار کے موقع پر ماحول قومی فخر اور برادری کے جذبے سے عبارت ہوتا ہے, دنیا بھر میں بہت سی قومیں اپنے قومی دن فوجی نمائشوں کے ساتھ مناتی ہیں، جبکہ ناروے کا قومی تہوار واضح طور پر سویلینکا دن ہوتا ہے۔
آج کا دن بلا شبہ خاندانوں اور دوستوں کے اکٹھے ہونے کا دن ہے، دن کے آغاز میں سب مل کر ایک ساتھ ناشتہ کرتے ہیں، تمام لوگ دن بھر قومی طرز کی سرگرمیوں میں مصروف رہتے ہیں۔
پاک ناروے نیوزایڈیٹر ڈیسک