پاکستان کی مقبول اداکارہ ہانیہ عامر نے سوشل میڈیا پر اپنے نام سے منسوب جھوٹی پوسٹس اور افواہوں پر پریشانی کا اظہار کرتے ہوئے وضاحت دی ہے کہ ان کا ان باتوں سے کوئی تعلق نہیں۔
ہانیہ عامر نے حال ہی میں اعلان کیا تھا کہ ان کا صرف ایک ہی انسٹاگرام اکاؤنٹ ہے اور دیگر تمام دعوے جھوٹ پر مبنی ہیں۔ پاک بھارت کشیدگی کے دوران ہانیہ سے منسوب ایک فیک پوسٹ وائرل ہوئی جس میں بھارتی وزیراعظم سے کشمیر میں ہونے والے حملے پر اپیل کی گئی تھی۔ ہانیہ نے اس پوسٹ کو جعلی قرار دیتے ہوئے سختی سے تردید کی تھی۔
اس کے بعد ایک اور دعویٰ سامنے آیا کہ وہ بھارتی مداحوں کے لیے الگ انسٹاگرام اکاؤنٹ چلا رہی ہیں، جسے بھی اداکارہ نے بے بنیاد قرار دیا اور مداحوں سے درخواست کی کہ وہ اس فیک اکاؤنٹ کو رپورٹ کریں۔
اب ایک سوشل میڈیا انفلوئنسر نے اپنی ویڈیو کی تشہیر کے لیے ہانیہ کا نام استعمال کیا، یہ دعویٰ کرتے ہوئے کہ اداکارہ نے ان سے کیمرہ زومنگ سے متعلق سوال کیا۔ ہانیہ نے یہ ویڈیو اپنی انسٹا اسٹوری پر شیئر کر کے واضح کیا کہ یہ بات بھی بے بنیاد ہے۔
اداکارہ نے مداحوں سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی خبر پر یقین کرنے سے پہلے اس کی تصدیق ضرور کریں اس طرح ان سے متعلق غلط معلومات سوشل میڈیا پر پھیلائی جاتی ہیں اور لوگ یقین کرلیتے ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین نے ہانیہ کی حمایت کرتے ہوئے فیکٹ چیک کو کسی بھی خبر پر یقین کرلینے سے پہلے اہم قرار دیا ہے۔